Business Recorder - Business & Finance

وزیر اعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانا قابل ستائش اقدام ہے، لاہور چیمبر
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایل سی سی آئی) کے صدر فہیم الرحمان سہگل نے عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور شدید دباؤ کے باوجود پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کے فیصلے کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی اور عالمی توانائی مارکیٹ میں عدم استحکام کے باعث کئی ممالک ایندھن کی قلت اور مہنگائی کا شکار ہیں، ایسے میں پاکستانی عوام کو قیمتوں کے بوجھ سے بچانا  ایک بروقت اور قابلِ تحسین اقدام ہے۔

ایل سی سی آئی کے صدر کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 95 روپے اور ڈیزل میں 203 روپے فی لیٹر اضافے کی تجاویز مسترد کرنا معاشی سرگرمیوں کے تحفظ اور عوامی ریلیف کے عزم کا مظہر ہے۔ ایندھن کی قیمتیں براہِ راست صنعتی پیداوار، نقل و حمل اور زراعت پر اثر انداز ہوتی ہیں، لہٰذا اس استحکام سے مہنگائی کی نئی لہر کو روکنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کم آمدنی والے طبقے کے لیے موبائل ایپ کے ذریعے ٹارگٹڈ سبسڈی کے نظام کا بھی خیر مقدم کیا اور اسے شفافیت کی جانب ایک بڑا قدم قرار دیا۔ فہیم الرحمان سہگل نے مزید کہا کہ حکومت کے کفایت شعاری کے اقدامات سے معاشی چیلنجز پر قابو پانے میں مدد ملے گی، تاہم شہریوں کو بھی چاہیے کہ وہ توانائی کی بچت کو اپنا شعار بنائیں۔