Business Recorder - Business & Finance

ضروری ادویات کی کوئی قلت نہیں، پی پی ایم اے
پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے) کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد اضافے کے باوجود ملک بھر میں انسولین سمیت تمام جان بچانے والی ادویات وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور ان کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔

ایسوسی ایشن نے میڈیا کی غیر تصدیق شدہ رپورٹس کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ حکومت کے زیرِ انتظام کنٹرولڈ ادویات کی قیمتیں حالیہ مہینوں میں مستحکم رہی ہیں۔

ترجمان کے مطابق خام مال کی درآمدی لاگت، فریٹ چارجز اور ایندھن کی قیمتیں بڑھنے کے باوجود مقامی صنعت نے اضافی بوجھ عوام تک منتقل نہیں کیا۔ پاکستان میں استعمال ہونے والی 90 فیصد ادویات مقامی طور پر تیار ہوتی ہیں، جن کے خام مال کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔ اینٹی بائیوٹکس، ذیابیطس، دل کے امراض اور ویکسینز کی سپلائی بلا تعطل جاری ہے۔

تاہم صنعت کاروں نے نشاندہی کی کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ ) سے منظوری کے باوجود حکومت کی جانب سے بعض کینسر تھراپیز اور جدید ویکسینز کی قیمتوں کے نوٹیفیکیشن میں تاخیر کی وجہ سے ان کی دستیابی متاثر ہو رہی ہے۔ پی پی ایم اے نے حکومت سے پالیسی رکاوٹیں دور کرنے اور میڈیا سے ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی اپیل کی ہے، تاکہ مریضوں میں بے جا خوف و ہراس پیدا نہ ہو۔