Business Recorder - Pakistan

سینیٹ نے 26 کروڑ 50 لاکھ روپے وزارتِ خزانہ کو واپس کردیے
پارلیمنٹ کے ایوانِ بالا (سینیٹ) نے جاری کفایت شعاری مہم کے تحت 26 کروڑ 50 لاکھ روپے (265 ملین) کی رقم فنانس ڈویژن کو واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جمعہ کو جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر کیا گیا۔

بیان کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ کفایت شعاری مہم کی روشنی میں تمام اقدامات پر ان کی اصل روح کے مطابق عمل درآمد کیا جائے۔

بیان میں کہا گیا کہ چیئرمین کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے سینیٹ سیکریٹریٹ نے اپنے اخراجات کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فوری اقدام کے طور پر 26 کروڑ 50 لاکھ روپے فنانس ڈویژن کو واپس کردیے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ایسی رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ سینیٹ سیکریٹریٹ نے چیئرمین سینیٹ کے لیے 9 کروڑ روپے مالیت کی ایک پرتعیش ٹویوٹا لینڈ کروزر گاڑی خریدی ہے۔ اس پیشرفت پر عوامی سطح پر شدید ردِعمل سامنے آیا تھا، جس کے بعد سیکریٹریٹ کو وضاحت جاری کرنی پڑی۔

مذکورہ وضاحت میں سینیٹ سیکریٹریٹ نے بالواسطہ طور پر مذکورہ قیمت پر پرتعیش گاڑی کی خریداری کی تصدیق کی لیکن اس بات پر اصرار کیا کہ یہ گاڑی گزشتہ مالی سال 2024-25 کے دوران سینیٹ کی بجٹ بچت سے خریدی گئی تھی اور اس کی ترسیل (ڈلیوری) رواں ماہ ہوئی ہے۔

گاڑی کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازع کے فوراً بعد، یوسف رضا گیلانی نے گزشتہ ہفتے سینیٹ سیکریٹریٹ میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کی جس کا مقصد موجودہ معاشی صورتحال کے پیشِ نظر کفایت شعاری کے اقدامات کا جائزہ لینا اور ان پر عمل درآمد کرنا تھا۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے سرکاری بیان کے مطابق، یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ کفایت شعاری کے اقدامات کا آغاز اعلیٰ ترین سطح سے ہونا چاہیے جس میں مالیاتی نظم و ضبط کے لیے اوپر سے نیچے کا طریقہ کار اپنایا جائے۔

ان اقدامات کے نتیجے میں سینیٹ سیکریٹریٹ رواں مالی سال کے دوران 70 کروڑ سے 75 کروڑ روپے (700 سے 750 ملین) تک کی بچت کا تخمینہ لگا رہا ہے۔

جمعہ کو جاری ہونے والے بیان میں سینیٹ سیکریٹریٹ نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں اخراجات میں مزید کٹوتی کے ذریعے اضافی بچت کی نشاندہی کے لیے کوششیں جاری ہیں تاکہ یہ رقم بھی قومی خزانے میں جمع کرائی جاسکے۔

اعلامیے کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ سینیٹ ایک اہم آئینی ادارے کے طور پر موجودہ معاشی حالات میں مالیاتی نظم و ضبط کی اہمیت کو مکمل طور پر تسلیم کرتی ہے اور معاشی استحکام کے لیے حکومت کی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہے۔

اعلامیے کے مطابق، گیلانی نے سینیٹ سیکرٹریٹ کے متعلقہ شعبوں کو کفایت شعاری کی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت کی، جس میں غیر ضروری اخراجات کو معقول بنانا، آپریشنل اخراجات میں کمی اور دستیاب وسائل کا موثر استعمال شامل ہے جب کہ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ پارلیمانی امور، قانون سازی کی ذمہ داریاں اور نگرانی کا نظام مکمل طور پر فعال رہے۔

بیان میں کہا گیا کہ گیلانی نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ذمہ دارانہ مالیاتی انتظام اور اداروں کی مشترکہ کوششیں قومی معیشت کی مضبوطی میں مثبت کردار ادا کریں گی۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026