Business Recorder - Pakistan

مشرقِ وسطیٰ بحران: پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے اہم مذاکرات اسلام آباد میں متوقع
انقرہ کی جانب سے جمعہ کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ کے حوالے سے پاکستان، سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے کے آخر میں پاکستانی سرزمین پر ہوسکتے ہیں۔

جاری کشیدگی کے دوران پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان ایک کلیدی ثالث کے طور پر ابھرا ہے جہاں اسلام آباد دونوں متحارب فریقین کے درمیان پیغامات کی رسانی کے لیے ایک رابطہ کار کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔

ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے نجی نشریاتی ادارے اے ہیبرسے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر ہمارا منصوبہ یہ اجلاس ترکیہ میں منعقد کرنے کا تھا،  تاہم چونکہ ہمارے پاکستانی ہم منصبوں کا اپنے ملک میں موجود رہنا ضروری ہے، اس لیے ہم نے اجلاس پاکستان منتقل کردیا ہے۔

فیدان نے مزید کہا کہ یہ ممکن ہے کہ ہم رواں ہفتے کے آخر میں وہاں (پاکستان میں) ملاقات کریں۔

انقرہ کے اعلیٰ ترین سفارت کار کے مطابق ان مذاکرات میں چاروں مسلم اکثریتی ممالک کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

اس سے قبل جمعہ کو جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان واڈیفل نے اپنے ذرائع کا انکشاف کیے بغیر کہا کہ وہ بہت جلد پاکستان میں امریکہ اور ایران کے درمیان براہِ راست ملاقات کی توقع کررہے ہیں۔

اگرچہ تہران نے واشنگٹن کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کے انعقاد کے اعتراف سے انکار کیا لیکن ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے حوالے سے ایک گمنام ذرائع نے بتایا کہ ایران نے جنگ کے خاتمے کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 15 نکاتی منصوبے کا جواب اسلام آباد کے ذریعے بھجوا دیا ہے۔