Business Recorder - Sports

امریکی عدالت نے یوکرینی ٹینس اسٹار لیسیا تسورینکو کا ڈبلیو ٹی اے کے خلاف مقدمہ خارج کر دیا
امریکی جج نے یوکرینی ٹینس کھلاڑی لیسیا تسورینکو کی جانب سے دائر کردہ وہ مقدمہ خارج کر دیا ہے جس میں انہوں نے ویمن ٹینس  ایسوسی ایشن اور اس کے سابق سربراہ اسٹیو سائمن پر ذہنی اذیت پہنچانے کا الزام لگایا تھا۔

36 سالہ تسورینکو کا موقف تھا کہ 2022 میں یوکرین پر روسی حملے کے بعد ایسوسی ایشن روسی اور بیلاروسی کھلاڑیوں کے خلاف سخت اقدامات کرنے اور جنگ کی حمایت کرنے والوں پر پابندی لگانے کے اپنے وعدے میں ناکام رہی۔

سابق ٹاپ 25 کھلاڑی تسورینکو نے دعویٰ کیا تھا کہ اسٹیو سائمن نے انہیں بتایا کہ دوسرے کھلاڑیوں کا جنگ کی حمایت کرنا ٹھیک ہے، جس کے باعث انہیں شدید ذہنی دباؤ اور پینک اٹیک کا سامنا کرنا پڑا اور وہ بیلاروس کی آریانا سبلینکا کے خلاف میچ سے دستبردار ہونے پر مجبور ہوئیں۔

تاہم مین ہٹن کی ڈسٹرکٹ جج نومی رائس بکوالڈ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ کھیلوں کی تنظیموں کی ذمہ داری کھلاڑیوں کی جسمانی حفاظت یقینی بنانا ہوتی ہے، نہ کہ ان کی جذباتی بہبود۔ جج نے ریمارکس دیے کہ ڈبلیو ٹی اے نے حملے کے بعد منطقی فیصلے کیے،  دوسری جانب ٹینس ایسوسی ایشن کے وکلاء کا کہنا تھا کہ انفرادی کھلاڑیوں کو ان کی حکومتوں کے اقدامات کی سزا نہیں ملنی چاہیے۔