Business Recorder - Business & Finance

بینک الفلاح کے شیئر ہولڈرز کی بنگلہ دیش میں اپنے آپریشنز 47.5 ملین ڈالر میں فروخت کرنے کی منظوری
پاکستان کے بڑے کمرشل بینکوں میں سے ایک بینک الفلاح (بی اے ایف ایل) کے شیئر ہولڈرز نے بنگلہ دیش میں بینک کے آپریشنز کی فروخت کی منظوری دے دی، یہ فروخت ڈھاکا میں قائم نجی شعبے کے کمرشل بینک، بینک ایشیا کو تقریباً 47.5 ملین ڈالر میں کی جائے گی۔

اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ بینک نے اس اہم پیش رفت کا اعلان اپنے 78 ویں سالانہ اجلاسِ عام  کے دوران کیا جس کی کارروائی کے منٹس جمعہ کو اسٹاک ایکسچینج  کے ساتھ شیئر کئے گئے۔

بینک الفلاح لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز نے یہ قرارداد منظور کی ہے کہ بینک کو اپنے بنگلہ دیشی آپریشنز بینک ایشیا لمیٹڈ (بنگلہ دیش) کو فروخت کرنے کا اختیار دیا جاتا ہے۔ یہ فروخت 5.8 ارب بنگلہ دیشی ٹکا (5,800,000,000 بی ڈی ٹی) کے عوض کی جائے گی جو کہ بنیادی رقم کے طور پر تقریباً 47.50 ملین ڈالر کے مساوی ہے۔

فروخت کی یہ قیمت طے شدہ کلوزنگ ایڈجسٹمنٹس کے تابع ہوگی، جو کہ مروجہ قوانین اور ضوابط کے مطابق بینک الفلاح کے بنگلہ دیشی آپریشنز کے بینک ایشیا لمیٹڈ میں انضمام  کے ذریعے کی جائیں گی۔ یہ پورا عمل اسٹیٹ بینک آف پاکستان ، بنگلہ دیش بینک اور پاکستان یا بنگلہ دیش کے دیگر متعلقہ ریگولیٹری حکام کی باضابطہ منظوریوں سے مشروط ہے۔