Business Recorder - World

متحدہ عرب امارات آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے عالمی فورس کا حصہ بننے کیلئے تیار، فنانشل ٹائمز
فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات  نے امریکہ اور دیگر مغربی اتحادیوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے کثیر القومی بحری ٹاسک فورس میں شرکت کے لیے تیار ہے۔ اماراتی حکام درجنوں ممالک کو  ہرمز سیکیورٹی فورس کی تشکیل پر قائل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تاکہ ایرانی حملوں کے خلاف جہاز رانی کا دفاع کیا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کو اسرائیل سمیت خطے کے کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں سب سے زیادہ ایرانی حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم کئی امریکی اتحادیوں نے فی الحال آبنائے ہرمز کی بندش ختم کرنے کے لیے بحری جہاز بھیجنے کی ٹرمپ کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ فرانس کا کہنا ہے کہ وہ 35 ممالک کے ساتھ اس مشن پر بات چیت کر رہا ہے لیکن یہ صرف جنگ کے خاتمے کے بعد ہی ممکن ہوگا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی تیل و گیس کی 20  فیصد ترسیل رک گئی ہے، جس سے عالمی مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور بحرین سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پر بھی کام کر رہے ہیں، تاکہ اس ٹاسک فورس کو قانونی مینڈیٹ حاصل ہو سکے، تاہم روس اور چین کی جانب سے اس کی مخالفت کا امکان ہے۔