Business Recorder - World

ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس آج طلب، روسی سرکاری میڈیا
مشرق وسطیٰ کی جنگ کے دوسرے مہینے میں داخل ہوتے ہی روس کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس جمعہ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ روسی سرکاری میڈیا کے مطابق اس اجلاس میں ایران کے سویلین انفرااسٹرکچر بالخصوص تعلیمی اور طبی مراکز پر ہونے والے حملوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

روسی ترجمان یوگینی اوسپنسکی نے تصدیق کی ہے کہ یہ مشاورت ایران میں جاری مسلسل بمباری کے تناظر میں طلب کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے شروع ہونے والی یہ جنگ اب پورے خطے میں پھیل چکی ہے۔ جنگ کے پہلے ہی روز جنوبی ایرانی شہر میناب کے ایک اسکول پر میزائل حملے میں 160 سے زائد بچے شہید ہوئے تھے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی فوجی تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ یہ اسکول ’ٹارگٹ کی غلطی کے باعث امریکی ٹوما ہاک کروز میزائل کا نشانہ بنا تھا۔

دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل بھی جنیوا میں اسکول پر ہونے والے ہلاکت خیز حملے پر علیحدہ اجلاس منعقد کرے گی۔ اس فوجی مہم کے نتیجے میں ایران نے بھی بڑے پیمانے پر جوابی کارروائی کی ہے، جس سے آبنائے ہرمز کی بندش اور عالمی سطح پر تیل و گیس کی ترسیل شدید متاثر ہوئی ہے۔