Business Recorder - Business & Finance

دو ماہ میں مقامی سطح پر 4.57 ملین سے زائد موبائل فون تیار
رواں سال 2026 کے پہلے دو ماہ (جنوری تا فروری) کے دوران مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹس نے 45 لاکھ 70 ہزار (4.57 ملین) موبائل ہینڈ سیٹس تیار اور اسمبل کیے، اسی مدت کے دوران تجارتی بنیادوں پر درآمد کیے گئے موبائل فونز کی تعداد صرف 8 لاکھ 70 ہزار (0.87 ملین) رہی۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق فروری 2026 کے دوران مقامی طور پر 28 لاکھ 80 ہزار (2.88 ملین) موبائل ہینڈ سیٹس اسمبل اور تیار کیے گئے۔ اسی ماہ کے دوران تجارتی بنیادوں پر درآمد کیے گئے موبائل فونز کی تعداد محض 4 لاکھ (0.40 ملین) رہی۔

سال 2025 کے دوران مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹس نے مجموعی طور پر 3 کروڑ 2 لاکھ 10 ہزار (30.21 ملین) موبائل ہینڈ سیٹس تیار اور اسمبل کیے۔ اس کے مقابلے میں اسی پورے سال کے دوران تجارتی بنیادوں پر درآمد کیے گئے موبائل فونز کی تعداد محض 23 لاکھ 70 ہزار (2.37 ملین) رہی۔

مقامی مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ پلانٹس نے مجموعی طور پر 45 لاکھ 70 ہزار (4.57 ملین) موبائل ہینڈ سیٹس تیار اور اسمبل کیے جن میں 20 لاکھ 30 ہزار (2.03 ملین) اسمارٹ فونز اور 25 لاکھ 40 ہزار (2.54 ملین) ٹو جی  فونز شامل ہیں۔

مزید برآں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعدادوشمار کے مطابق پاکستان کے نیٹ ورک پر موجود مجموعی موبائل آلات میں سے 71 فیصد اسمارٹ فونز جبکہ 29 فیصد آلات ٹو جی ٹیکنالوجی پر مشتمل ہیں۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ (جولائی تا فروری) کے دوران 1.295 ارب ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے ہیں۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 999.555 ملین ڈالر کے موبائل فون درآمد کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں درآمدات میں 29.59 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

روپے کی صورت میں  پہلے آٹھ مہینوں (جولائی تا فروری) کے دوران موبائل فون کی درآمدات کی کل مالیت 364.684 ارب روپے رہی ہے۔ اس کے مقابلے میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران یہ حجم 278.162 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں درآمدات میں 31.10 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

ماہانہ بنیاد پر پاکستان کی موبائل فون درآمدات میں 13.26 فیصد کمی دیکھی گئی۔ فروری 2026 میں موبائل فون کی درآمدات کا مجموعی حجم 155.547 ملین ڈالر رہا جبکہ جنوری 2026 میں یہ ہندسہ 179.336 ملین ڈالر تھا۔

دوسری جانب سالانہ بنیاد پر موبائل فون کی درآمدات میں 17.95 فیصد کا اضافہ  ہوا کیونکہ فروری 2025 میں درآمدات کی مالیت 131.870 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 25-2024 کے دوران 1.494 ارب ڈالر مالیت کے موبائل فون درآمد کیے گئے۔ مالی سال 24-2023 کے مقابلے میں جب درآمدات کا حجم 1.898 ارب ڈالر تھا، موبائل فون کے درآمدی بل میں 21.31 فیصد کی واضح کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستانی روپے کی صورت میں مالی سال 25-2024 کے دوران موبائل فون کی درآمدات کی کل مالیت 417.351 ارب روپے رہی ہے۔ یہ حجم مالی سال 24-2023 کی اسی مدت کے مقابلے میں 22.09 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے، جب درآمدات کی مالیت 535.690 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔