Business Recorder - World

ٹرمپ کا ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے مزید 10 روز تک مؤخر کرنے کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی توانائی تنصیبات پر حملوں کو مزید 10 روز کیلئے مؤخر کردیا گیا ہے جس کے تحت نئی ڈیڈ لائن 6 اپریل 2026 مقرر کی گئی ہے، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مذاکرات بہت اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں تاہم تہران نے امریکی تجویز کو ناانصاف قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

چار ہفتوں سے جاری یہ جنگ پورے مشرقِ وسطیٰ میں پھیل چکی ہے، جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں افراد مارے جا چکے ہیں۔ اس تنازع نے عالمی معیشت کو شدید متاثر کیا جہاں توانائی (تیل و گیس) کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے عالمی سطح پر افراطِ زر (مہنگائی) کے خدشات کو جنم دیا ہے۔

تہران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کی ناکامی اور کسی معاہدے تک نہ پہنچ پانے کے بعد امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران پر حملوں کا آغاز کر دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں کابینہ کے اجلاس کے دوران دھمکی دی  کہ اگر ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اس پر دباؤ مزید بڑھا دیا جائے گا۔

بعد ازاں انہوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ ایرانی توانائی کے مراکز (پاور پلانٹس) پر مجوزہ حملوں کو 10 دنوں کے لیے روک رہے ہیں، اب یہ نئی ڈیڈ لائن 6 اپریل 2026  تک ہوگی۔

امریکی صدر نے اپنی ٹروتھ سوشل پوسٹ میں مزید کہا کہ بات چیت جاری ہے اور فیک نیوز میڈیا و دیگر کے غلط بیانات کے برعکس مذاکرات بہت اچھے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب ایران کا موقف ہے کہ وہ واشنگٹن کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات میں شامل نہیں ہے۔ صدر ٹرمپ نے اب تک یہ واضح نہیں کیا کہ امریکہ ایران میں کن شخصیات سے مذاکرات کررہا ہے کیونکہ جنگ کے دوران وہاں کے کئی اعلیٰ حکام  مارے جا چکے ہیں۔

یاد رہے کہ 23 مارچ کو ٹرمپ نے پاور پلانٹس اور توانائی انفرااسٹرکچر پر حملوں کو پانچ روز کے لیے روکنے کا اعلان کیا تھا جسے اب بڑھا کر 10 روز کر دیا گیا ہے۔ وال اسٹریٹ جرنل نے مذاکراتی ثالثوں کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران نے حملوں میں اس 10 روزہ وقفے کی کوئی درخواست نہیں کی تھی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے پروگرام دی فائیو میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایرانیوں نے توانائی کے مراکز پر حملوں میں سات روز کے وقفے کی درخواست کی تھی۔ تاہم تہران کی جانب سے اس دعوے پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ نے اپنی دھمکی پر عمل درآمد کیا تو وہ خلیجی خطے میں توانائی کی تنصیبات پر جوابی حملے کرے گا۔

شہری بنیادی ڈھانچے پر ان ینٹ کا جواب پتھر سے دینے والی ممکنہ کارروائیوں سے عالمی منڈیاں مزید غیر مستحکم ہو سکتی ہیں اور خطے کے لاکھوں شہریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ سکتی ہیں جو شہروں کو بجلی کی فراہمی اور صاف پانی کے حصول کے لیے اسی نظام پر انحصار کرتے ہیں۔