Business Recorder - Pakistan

شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، ریکٹر اسکیل پر شدت 5.3 ریکارڈ
پاکستان کے شمالی علاقوں اور خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں جمعہ کو 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے صبح 9 بج کر 53 منٹ پر ریکارڈ کیے گئے۔

زلزلے کا مرکز شمال مغربی کشمیر میں گلگت سے تقریباً 84 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ زلزلے کی گہرائی صرف 12 کلومیٹر تھی، جو کہ نسبتاً کم گہرائی کہلاتی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے شمال کے وسیع پہاڑی بیلٹ میں محسوس کیے گئے جن میں گلگت بلتستان کے اضلاع گلگت اور اسکردو کے علاوہ خیبر پختونخوا کے علاقے بالاکوٹ اور پٹن بھی شامل ہیں۔

مقامی رہائشیوں کے مطابق چند سیکنڈ تک شدید لرزش محسوس کی گئی، جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بنیادی انفرااسٹرکچر کو کوئی بڑا نقصان نہیں پہنچا،  تاہم ریسکیو اور امدادی ادارے کسی بھی ممکنہ آفٹر شاکس کی نگرانی کے لیے ہائی الرٹ پر ہیں۔