Business Recorder - Business & Finance

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی ریکوری، ہفتہ وار بنیادوں پر گراوٹ برقرار
سونے کی قیمت میں جمعہ کو 1 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا جسے ڈالر کی قدر میں معمولی کمی اور کم قیمت پر خریداری سے سہارا ملا، تاہم سونا مسلسل چوتھے ہفتے بھی مجموعی طور پر گراوٹ کی جانب گامزن رہا کیونکہ توانائی کی بڑھتی قیمتوں نے مہنگائی کے خدشات کو جنم دیا اور عالمی سطح پر شرحِ سود میں اضافے کی توقعات کو بڑھا دیا ہے۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,428.30 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی، تاہم رواں ہفتے کے دوران سونے کی مجموعی قیمت میں اب بھی تقریباً 1.3 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب، امریکی گولڈ فیوچرز (اپریل کی ترسیل کے لیے) بھی 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 4,423.40 ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

ڈالر کی قدر میں کمی آئی جس کے باعث دیگر کرنسیوں کے حامل افراد کے لیے ڈالر کی قیمت میں فروخت ہونے والا سونا سستا ہو گیا۔

کے سی ایم ٹریڈ کے چیف مارکیٹ اینالسٹ ٹِم واٹرر کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں سے سونے کو ایک ایسے اثاثے کے طور پر دیکھا جا رہا تھا جسے مارکیٹ کے اتار چڑھاؤ اور دیگر نقصانات  کو پورا کرنے کے لیے بیچا جا رہا تھا لیکن موجودہ سطح پر یہ سرمایہ کاروں کے لیے ایک پرکشش سرمایہ کاری کے طور پر سامنے آ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج یہ دوبارہ توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

تاہم، مرکزی بینک جو کہ تیل کی وجہ سے بڑھنے والی مستقل مہنگائی سے محتاط ہیں، سونے کی قیمتوں میں اضافے کی خواہش پر ہیوی لڈکا کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے قیمتوں میں کسی بھی بڑے اضافے کو سختی سے روکا جا رہا ہے۔

28 فروری کو ایران پر امریکہ-اسرائیل جنگ کے آغاز سے اب تک سونے کی قیمت میں تقریباً 17 فیصد کمی آچکی ہے جس کی بڑی وجہ امریکی ڈالر کی مضبوطی ہے جس کی قدر میں اسی دوران 2 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔

برینٹ کروڈ  کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے اوپر برقرار ہے جس نے مہنگائی کے خدشات کو مزید ہوا دی ہے کیونکہ اس تنازع نے آبنائے ہرمز  کے ذریعے ترسیل کو تقریباً روک دیا ہے جو کہ عالمی خام تیل اور ایل این جی کی سپلائی کا تقریباً پانچواں حصہ فراہم کرنے والی اہم گزرگاہ ہے۔

تیل کی بلند قیمتیں نقل و حمل اور مینوفیکچرنگ کی لاگت میں اضافے کا باعث بن سکتی ہیں جس سے افراطِ زر (مہنگائی) کے دباؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔ اگرچہ مہنگائی عام طور پر سونے کی کشش کو ایک حفاظتی اثاثے کے طور پر بڑھا دیتی ہے، لیکن بلند شرحِ سود سونے جیسے غیر منافع بخش اثاثے  کی طلب کو کم کر دیتی ہے۔

سی ایم ای گروپ کے فیڈ واچ ٹول  کے مطابق تاجروں نے اب 2026 کے لیے امریکی شرحِ سود میں کسی بھی قسم کی کمی کے امکان کو مکمل طور پر ختم کر دیا ہے جبکہ جنگ کے آغاز سے پہلے دو بار کٹوتی کی توقع کی جارہی تھی۔

صدر ٹرمپ نے کہا  کہ وہ ایرانی توانائی کی تنصیبات پر حملوں میں وقفے کی مدت میں اپریل تک توسیع کر دیں گے اور ایران کے ساتھ مذاکرات بہت اچھے جا رہے ہیں، تاہم ایک ایرانی اہلکار نے جنگ ختم کرنے کی امریکی تجویز کو یکطرفہ اور غیر منصفانہ قرار دے کر مسترد کردیا ۔

عالمی مارکیٹ میں اسپاٹ سلور (چاندی) کی قیمت 1.1 فیصد اضافے کے ساتھ 68.80 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

اسپاٹ پلاٹینم کی قیمت میں 2.1 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 1,865.13 ڈالر پر آگئی جبکہ پلیڈیم کی قیمت 2.7 فیصد اضافے کے ساتھ 1,389.80 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔