Business Recorder - World

مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کیلئے مذاکرات، ٹرمپ کا ایران کو سنجیدہ ہونے کا مشورہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو متنبہ کیا ہے کہ اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے وہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میز پر آئے، ورنہ واپسی کا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے نیول چیف علی رضا تنگیری کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل کے مطابق تنگیری آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے براہِ راست ذمہ دار تھے۔

جنگ بندی کے لیے امریکی امن منصوبے کی خبروں کے درمیان  پاکستان کے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے تصدیق کی ہے کہ اسلام آباد امریکہ اور ایران کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کی سہولت کاری کر رہا ہے اور 15 نکاتی امریکی منصوبے پر تہران میں غور کیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر سخت لہجہ اپناتے ہوئے کہا کہ ایران عسکری طور پر تباہ ہو چکا ہے اور اسے اب سنجیدہ ہونا پڑے گا۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے براہِ راست مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فی الحال ہماری پالیسی صرف  مزاحمت ہے، البتہ دوست ممالک کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ ہو رہا ہے۔

میدانِ جنگ میں اسرائیل نے اصفہان، شیراز اور بندر عباس کے ساتھ ساتھ پہلی بار افغان سرحد کے قریب مشہد اور بیرجند پر بھی بڑے پیمانے پر فضائی حملے کیے ہیں۔ جوابی کارروائی میں ایران نے خلیجی ممالک کو نشانہ بنایا ہے، جس کے نتیجے میں ابوظہبی میں بیلسٹک میزائل کے ملبے سے دو افراد ہلاک جبکہ سعودی عرب نے 18 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) نے متنبہ کیا ہے کہ اس تنازعے سے عالمی تجارت 80 سال کے بدترین تعطل کا شکار ہو چکی ہے۔