Business Recorder - Markets

علاقائی کشیدگی کے دوران عمان کا پاکستان کو ترجیحی بنیاد پر ایندھن کی فراہمی کا اشارہ
عمان نے پاکستان کو ترجیحی بنیادوں پر ایندھن کے کارگو فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، جس سے اسلام آباد کو بڑھتے ہوئے علاقائی سپلائی کے خطرات اور جاری جغرافیائی و سیاسی تناؤ کے خلاف  ممکنہ سہارا میسر آئے گا۔

سرکاری بیان کے مطابق یہ پیش رفت وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک اور پاکستان میں عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی کے درمیان جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں سامنے آئی۔ ملاقات میں خطے میں توانائی کی ابھرتی ہوئی صورتحال اور توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے ذرائع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان دیرینہ، خوشگوار اور برادرانہ تعلقات ہیں جن کی جڑیں مشترکہ تاریخ، باہمی احترام اور عوامی سطح پر مضبوط روابط میں پیوست ہیں۔

انہوں نے توانائی کی دوطرفہ شراکت داری کو مزید وسعت دینے اور تعاون کے نئے شعبوں کو تلاش کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

ملاقات کے دوران وفاقی وزیر نے عمانی سفیر کو توانائی کی درآمدات میں تنوع لانے اور سپلائی کو محفوظ بنانے کے لیے پاکستان کی جاری کوششوں سے آگاہ کیا۔ بیان کے مطابق بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال کے پیش نظر آبنائے ہرمز  سے باہر متبادل راستوں اور ذرائع تلاش کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔

عمانی سفیر نے تنوع کی جانب پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ عمان پاکستان کی توانائی کی حفاظت  کو بڑھانے میں تعاون کے لیے تیار ہے۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ عمان پاکستان کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ایندھن کے کارگو کی فراہمی کی درخواست پر غور کرے گا، جس پر عمانی سفیر نے مثبت جواب دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس درخواست پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ کے دوران عمان کی بندرگاہوں سے پیٹرول کے تین اور ڈیزل کا ایک کارگو درآمد کیا گیا، جبکہ رواں ماہ مزید دو پیٹرول کارگو عمان سے درآمد کیے جائیں گے۔

ملاقات میں اپ اسٹریم سیکٹر، بشمول تلاش اور پیداوار میں تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی بات ہوئی اور تیل و گیس کی ترقی کے منصوبوں میں شراکت داری کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ یہ بھی نوٹ کیا گیا کہ پاکستان اسٹیٹ ائل  اور عمان ٹریڈنگ انٹرنیشنل  کے درمیان اضافی تیل کے کارگو کے حصول کے لیے تعمیری بات چیت جاری ہے۔

دونوں اطراف نے توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے  اور باہمی فائدے کے لیے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔