Business Recorder - Markets

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ
انٹر بینک مارکیٹ میں جمعرات کو  ڈالر کے مقابلے میں  روپے کی قدر میں معمولی بہتری دیکھی گئی۔

کاروبار کے اختتام پر مقامی کرنسی ایک پیسے کے اضافے کے بعد 279.20 پر بند ہوئی۔

یاد رہے کہ بدھ کو ڈالر 279.21 روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔

عالمی مارکیٹ میں ایشیائی تجارت کے آغاز پر ڈالر مستحکم رہا کیونکہ سرمایہ کار اس حوالے سے صورتحال واضح ہونے کے منتظر ہیں کہ آیا امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی آ رہی ہے یا نہیں۔ اس کے ساتھ ہی امریکی مرکزی بینک (فیڈرل ریزرو) کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے امکانات کے حوالے سے لگائے جانے والے اندازے بھی کم ہو گئے ہیں۔

جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر 159.41 پر مستحکم رہا جو  2024 کے بعد اس کی بلند ترین سطح کے قریب ہے۔ آسٹریلوی ڈالر 0.1 فیصد کمی کے ساتھ 0.6943 ڈالر جبکہ نیوزی لینڈ کا ڈالر 0.5806 پر برقرار رہا۔

جغرافیائی و سیاسی غیر یقینی صورتحال کے باعث ڈالر انڈیکس، جو چھ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی طاقت کی پیمائش کرتا ہے 0.5 فیصد اضافے کے ساتھ 99.641 پر پہنچ گیا، جو ایک ہفتے میں اس کا سب سے بڑا یومیہ اضافہ ہے۔ سی ایم ای فیڈ واچ ٹول کے مطابق دسمبر کے اجلاس میں امریکی مرکزی بینک کی جانب سے شرح سود برقرار رکھنے کے امکانات اب 70.6 فیصد ہو گئے ہیں، جو ایک دن پہلے 60.2 فیصد تھے۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو تقریباً 2 فیصد اضافہ دیکھا گیا، جس نے گزشتہ سیشن کے نقصانات کی تلافی کر دی۔ اس اضافے کی وجہ مشرقِ وسطیٰ میں طویل ہوتی جنگ کے باعث توانائی کی ترسیل میں ممکنہ تعطل کے خدشات ہیں۔ برینٹ فیوچرز 2.08 ڈالر یا 2.03 فیصد اضافے کے ساتھ 104.30 ڈالر فی بیرل، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیوٹی آئی) خام تیل کی قیمت 1.93 ڈالر یا 2.14 فیصد اضافے کے ساتھ 92.25 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ ختم کرنے کے لیے امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے، تاہم فی الحال مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔