Business Recorder - World

ایران کا امریکی جنگ بندی پلان پر غور، مذاکرات سے انکار، تہران ڈیل کا خواہاں ہے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران چار ہفتوں سے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے ڈیل کے خواہاں ہے، تاہم ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بیان کے برعکس، جنہوں نے کہا کہ ایران امریکی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے مگر کسی مذاکرات کا ارادہ نہیں رکھتا۔

متضاد بیانات اس وقت سامنے آئے جب جنگ کے اقتصادی اور انسانی اثرات شدت اختیار کر گئے ہیں اور عالمی سطح پر ایندھن کی قلت پھیل گئی، جس سے کمپنیوں اور ممالک کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ کوئی براہِ راست مذاکرات نہیں ہوئے، صرف مختلف پیغامات کے تبادلے ہوئے ہیں، جو دوستانہ ممالک کے ذریعے بھیجے گئے اور ان کے جوابات دیے گئے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ پیغام رسانی مذاکرات یا گفت و شنید نہیں کہلاتی۔

ٹرمپ نے واشنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قیادت مذاکرات کر رہی ہے اور وہ ڈیل کرنا چاہتی ہے، مگر اپنے عوام اور امریکہ سے خوف زدہ ہیں۔ ٹرمپ نے ایران میں کس کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں یہ نہیں بتایا، حالانکہ فروری کے آخر میں امریکہ اور اسرائیل کے حملے کے بعد کئی اعلیٰ حکومتی اہلکار مارے جاچکے ہیں۔

ایران نے اسرائیل، امریکی اڈوں اور خلیجی ریاستوں پر حملے کیے ہیں۔ ایران کے سپریم کمانڈر آیت اللہ علی خامنہ ای شہید ہو گئے اور ان کے بیٹے مجتبیٰ نے عہدہ سنبھالا، تاہم وہ حملوں میں زخمی ہو کر منظر عام پر نہیں آئے۔

اس جنگ کے اثرات عالمی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ خلیج ہرمز، جو دنیا کے 20 فیصد حصے کے تیل اور ایل این جی کی نقل و حمل کا ذریعہ ہے، تقریباً بند ہو چکی ہے، جس سے کاروبار، فضائی کمپنیوں اور صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

امریکی تجویز کے مطابق خلیج ہرمز کھولنا، ایران کے ہائی اینرچڈ یورینیم کے ذخائر ختم کرنا، بیلسٹک میزائل پروگرام کو محدود کرنا اور علاقائی اتحادیوں کے لیے مالی امداد روکنا شامل ہے۔ اسرائیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ ایران شرائط پر عمل نہیں کرے گا اور کسی بھی معاہدے میں اپنے حملے کا اختیار محفوظ رکھنا چاہتا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا کہ عالمی برادری وسیع جنگ کے خطرے کی طرف دیکھ رہی ہے اور اب سفارتی کوششوں کو ترجیح دینے کا وقت ہے۔