Business Recorder - World

ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز پر پابندیاں معاشی دہشت گردی ہے، سربراہ ایڈنوک
ابوظہبی کی سرکاری آئل کمپنی(ایڈنوک)  کے چیف ایگزیکٹو سلطان احمد الجابر نے آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے گزرگاہ محدود کرنے کے کسی بھی اقدام کو معاشی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ انہوں نے امریکہ میں ایک تقریر کے دوران کہا کہ اگر ایران آبنائے ہرمز کو یرغمال بناتا ہے تو اس کا خمیازہ دنیا کے ہر ملک کو بھگتنا پڑتا ہے، چاہے وہ ایندھن کی قیمتوں کی صورت میں ہو یا روزمرہ اشیاء کی مہنگائی کی شکل میں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کو عالمی معیشت کو اس طرح غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، نہ اب اور نہ ہی آئندہ۔ ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے توانائی کی ترسیل عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہم ہے اور اس میں رکاوٹ کے اثرات پوری دنیا میں محسوس کیے جاتے ہیں۔

اسی روز سلطان احمد الجابر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات بھی کی، جس میں عالمی توانائی مارکیٹ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آبنائے ہرمز سے آزادانہ گزرگاہ ہی عالمی منڈیوں میں استحکام لانے کا واحد دیرپا حل ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ موجودہ کشیدگی کے تناظر میں توانائی کی سپلائی کو محفوظ رکھنا عالمی برادری کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔