Business Recorder - Business & Finance

سرکلر ڈیٹ پلان: او جی ڈی سی کو سود کی مد میں 7.725 ارب روپے کی نویں قسط موصول
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (اوجی ڈی سی ایل) نے بدھ کو بتایا کہ اسے پاور ہولڈنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ (پی ایچ ایل) سے 7.725 ارب روپے موصول ہوئے ہیں۔ یہ حکومت کے گردشی قرضوں کی ادائیگی کے منصوبے کے تحت سود کی مد میں مسلسل نویں ماہانہ قسط ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے  اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ ایک نوٹس میں اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ سود کی مجموعی رقم جو کہ 92 ارب روپے ہے، 12 ماہانہ اقساط میں ادا کی جائے گی جس کا آغاز جولائی 2025 سے ہوچکا ہے۔

قسط کی وصولی توانائی شعبے میں گردشی قرضوں کے حل کیلئے حکومتِ پاکستان کے اقدام کے تحت جاری مسلسل پیشرفت کی عکاسی کرتی ہے۔

اس سے قبل 25 فروری کو کمپنی کو سود کی مسلسل آٹھویں ماہانہ قسط موصول ہوئی تھی۔

سال 2024 کے دوران گردشی قرضوں کی ادائیگی کے منصوبے کے تحت حکومت نے او جی ڈی سی ایل  کو 82 ارب روپے کی ادائیگی کی منظوری دی تھی۔ یہ رقم کمپنی کی ان پرائیویٹ ٹرم فنانس سرٹیفکیٹس میں کی گئی سرمایہ کاری کی اصل رقم  ہے جو پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔

حکومت نے جولائی 2025 سے شروع ہونے والی بارہ برابر اقساط میں 92 ارب روپے کے سود کی واپسی کی بھی منظوری دی تھی۔

او جی ڈی سی ایل کو 23 اکتوبر 1997 کو کمپنیز آرڈیننس، 1984 (جو اب کمپنیز ایکٹ، 2017 ہے) کے تحت رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔

کمپنی کا قیام تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش اور ترقی کے لیے عمل میں لایا گیا تھا جس میں تیل اور گیس کی پیداوار اور فروخت کے علاوہ وہ تمام متعلقہ سرگرمیاں شامل ہیں جو اس سے قبل آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے زیرِ انتظام تھیں، جسے 1961 میں قائم کیا گیا تھا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026