Business Recorder - Markets

شاومی کا سہ ماہی منافع کم، سالانہ الیکٹرک گاڑیوں کی آمدنی میں اضافہ
چین کی الیکٹرانکس کمپنی شاومی (Xiaomi) نے منگل کو سہ ماہی منافع میں کمی کا اعلان کیا ہے جس کی وجہ اسمارٹ فونز کی فروخت میں سست روی بتائی گئی ہے جب کہ الیکٹرک گاڑیوں (ای ویز) کی بدولت سالانہ آمدنی میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بیجنگ میں قائم یہ کمپنی جو دنیا کے سب سے بڑے اسمارٹ فون مینوفیکچررز میں سے ایک ہے 2011 میں اپنے آغاز کے بعد سے تیزی سے ترقی کرچکی ہے۔ اب یہ کمپنی گھریلو اشیاء اور الیکٹرک گاڑیاں تیار کرنے کے ساتھ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مارکیٹ پر بھی نظریں جمائے ہوئے ہے۔

کمپنی کی کارکردگی کو کنزیومر سینٹیمنٹ کے لئے اہم اشارہ سمجھا جاتا ہے جہاں حکام مقامی اخراجات کو معاشی ترقی کا بنیادی محرک بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی دستاویزات کے مطابق، گزشتہ سال شاومی  کی مجموعی آمدنی 457 ارب یوآن (66 ارب ڈالر) رہی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔

کمپنی کا ایڈجسٹڈ سالانہ خالص منافع 39 ارب یوآن تک پہنچ گیا جس میں 2024 کے مقابلے میں 43.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

تاہم 2025 کے آخری تین مہینوں میں ایڈجسٹڈ خالص منافع میں سالانہ بنیادوں پر 23.7 فیصد کمی دیکھی گئی جو 2024 کے وسط کے بعد پہلی سہ ماہی تنزلی اور 2022 کے اسی عرصے کے بعد سب سے بڑی گراوٹ ہے۔

شاومی کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کے آخر میں آنے والی مشکلات نے اس کے کاروبار کو متاثر کیا ہے تاہم کمپنی نے اپنی معاشی مضبوطی کا دفاع کیا ہے۔

کمپنی نے اپنے بیان میں کہا کہ 2025 کی چوتھی سہ ماہی میں میموری (چپس) کی قیمتوں میں نمایاں اضافے اور انڈسٹری میں بڑھتے ہوئے مقابلے جیسی مشکلات کے باوجود ہم نے تمام کاروباری شعبوں میں استحکام برقرار رکھا۔

اس صورتحال میں الیکٹرک گاڑیاں کمپنی کے لیے ایک امید افزا شعبہ ثابت ہوئیں۔

شاومی 2024 میں چین کی انتہائی مسابقتی ای وی مارکیٹ میں داخل ہوا جس کا مقصد خریداروں کو جدید ترین ہائی ٹیک فیچرز کے ذریعے راغب کرنا تھا۔

کمپنی نے 2025 میں 411,082 گاڑیاں فراہم کیں جو کہ 350,000 کے ہدف سے کہیں زیادہ ہے جس کی بدولت اسمارٹ ای وی اور مصنوعی ذہانت کے بزنس سیگمنٹ سے 106.1 ارب یوآن کی آمدنی حاصل ہوئی۔

شاومی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم 2026 میں پورے سال کے لیے 550,000 گاڑیاں فراہم کرنے کا ہدف حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

کمپنی کا روایتی مضبوط شعبہ یعنی اسمارٹ فونز، اب بھی فروخت کا بڑا حصہ ہے، جس کی آمدنی گزشتہ سال 351.2 ارب یوآن رہی۔

تاہم اب اس کی فروخت میں سست روی دیکھی جا رہی ہے۔

صرف اسمارٹ فونز سے ہونے والی آمدنی 2025 میں 186.4 ارب یوآن رہی جو 2024 کے 191.8 ارب یوآن کے مقابلے میں 2.8 فیصد کم ہے۔

چوتھی سہ ماہی میں اسمارٹ فون ریونیو 44.3 ارب یوآن رہا، جس میں سالانہ بنیادوں پر 13.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔