Business Recorder - Markets

بینک مکرمہ کو پوزیٹو/اسٹیبل آؤٹ لک کے ساتھ A-/A2 ریٹنگز تفویض
بینک مکرمہ لمیٹڈ (بی ایم ایل) کو وی آئی ایس کریڈٹ ریٹنگ کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے ابتدائی طور پر A- (طویل مدتی) اور A2 (قلیل مدتی) ریٹنگز پوزیٹو/اسٹیبل آؤٹ لک کے ساتھ تفویض کردی گئی ہیں۔

یہ ریٹنگز بینک کے کریڈٹ پروفائل میں نمایاں بہتری کی عکاسی کرتی ہیں جو مضبوط اسپانسر سپورٹ، کامیاب ری کیپیٹلائزیشن، تنظیمِ نوکے جاری اقدامات اور گورننس و لیکوڈیٹی فریم ورک کی مضبوطی کی بنیاد پر حاصل ہوئی ہیں۔

یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ بینک کو آخری بار 2018 میں BBB- (طویل مدتی) اور A3 (قلیل مدتی) ریٹنگز نیگیٹو آؤٹ لک کے ساتھ تفویض کی گئی تھیں جبکہ 2019 میں یہ ریٹنگز معطل کر دی گئی تھیں۔ موجودہ ریٹنگ اس معطلی کے بعد نہ صرف ریٹنگز کی بحالی کی عکاسی کرتی ہے بلکہ طویل اور قلیل مدتی دونوں ریٹنگز میں نمایاں بہتری اور آؤٹ لک کو نیگیٹوسے پوزیٹو میں تبدیل کیے جانے کو بھی ظاہر کرتی ہے جو بینک کی مجموعی کارکردگی میں واضح بہتری کا مظہر ہے۔

بینک مکرمہ لمیٹڈ کی ریٹنگ میں یہ پیش رفت اس کی جامع تبدیلی کے سفر کی عکاسی کرتی ہے جس کے تحت ادارے نے سرمائے کو مستحکم کیا، مالی پائیداری کی حیثیت میں بہتری لائی، گورننس اسٹرکچر کو مضبوط کیا اور اسٹریٹجک اہداف کے حصول کی جانب مستقل پیش رفت جاری رکھی۔

یہ کامیابی ادارے کی مالی نظم و ضبط، مؤثر حکمت عملی اور مستقبل کے لیے واضح وژن کو نمایاںکرتی ہے۔

مالی سال 2025 کے اختتام پر بینک نے 19 ارب روپے کا ریکارڈ قبل از ٹیکس منافع حاصل کیا جبکہ کم از کم سرمایہ جاتی تقاضے اور کیپٹل ایڈیکویسی ریشو  کے معیارات پر بھی مکمل عملدرآمد کیا گیا جو ادارے کی مالی مضبوطی اور استحکام کی واضح عکاسی کرتا ہے۔

بینک مکرمہ لمیٹڈ اب اپنے اگلے مرحلے میں داخل ہورہا ہے جہاں مالی استحکام، واضح حکمتِ عملی اور اسٹیک ہولڈرز کے لیے پائیدار قدر کی تخلیق اس کی بنیادی ترجیحات ہوں گی۔ یہ پیشرفت بینک کی مارکیٹ میں مضبوط پوزیشن اور مستقبل میں پائیدار ترقی کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026