Business Recorder - Business & Finance

اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، 100 انڈیکس مزید 4,347 پوائنٹس بڑھ گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کو بھی بھرپور خریداری کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں بینچ مارک 100 انڈیکس 4300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں ابتدائی گھنٹوں کے دوران انڈیکس ایک محدود حد (نیرو رینج) میں گردش کرتا رہا۔

تاہم دوپہر کے قریب زبردست تیزی دیکھی گئی ،ٹریڈنگ کے دوران  ایک موقع پر 100 انڈیکس دن کی بلند ترین سطح 158,586.09 پوائنٹس پر جاپہنچا۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک 100 انڈیکس 4,347.08 پوائنٹس یا 2.82 فیصد اضافے سے 158,313.44 کی سطح پر بند ہوا۔

بہتری کیپٹل نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ واقعات کے ایک تاریخی موڑ پر پاکستان ایک ممکنہ عالمی امن ثالث کے طور پر ابھر رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مشرق وسطیٰ کے بحران کو حل کرنے کے لیے امریکہ اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات کے لیے اسلام آباد کو غیر جانبدار مقام کے طور پر پیش کردیا ہے۔

تاہم نہ تو دفترِ خارجہ اور نہ ہی اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے نے باضابطہ طور پر اس بات کی تصدیق کی ہے کہ  پاکستان مذاکرات کی میزبانی کرے گا، اور ابھی تک مذاکرات کے حوالے سے کوئی رسمی معاہدہ طے نہیں پایا ہے۔

یاد رہے کہ منگل کو اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی۔ عالمی مارکیٹ کے مثبت اشاروں اور جغرافیائی سیاسی خدشات میں کمی کے باوجود، کم تجارتی حجم اور منافع کی وصولی نے تیزی کی رفتار کو محدود رکھا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 1,225.99 پوائنٹس یا 0.80 فیصد اضافے سے 153,966.36 کی سطح پر بند ہوا۔

عالمی سطح پر بدھ کو اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی اور تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، جس کی وجہ ان رپورٹس کا منظرِ عام پر آنا ہے کہ امریکہ ایران کے ساتھ جنگ میں ایک ماہ کی جنگ بندی کا خواہاں ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ نے مذاکرات کے لیے ایران کو 15 نکاتی منصوبہ بھیجا ہے جس سے خلیج فارس سے تیل کی برآمدات کی بحالی کی امیدیں پیدا ہوگئی ہیں۔

ایشیا میں بدھ کی صبح ایس اینڈ پی 500 فیوچرز میں 0.9 فیصد اور یورپی فیوچرز میں 1.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ برینٹ کروڈ فیوچرز تقریباً 6 فیصد کمی کے ساتھ 98.30 ڈالر فی بیرل تک گر گئے۔

آسٹریلیا، جنوبی کوریا اور جاپان کی ایکویٹی مارکیٹوں میں صبح کی ٹریڈنگ کے دوران تقریباً 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سونے کی قیمتوں میں 1.6 فیصد اضافہ ہوا، جسے سرمایہ کار طویل عرصے کی تیزی کے بعد منافع کی وصولی کے لیے فروخت کر رہے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے منگل کو کہا کہ امریکہ جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں پیش رفت کررہا ہے جس میں تہران سے ایک اہم رعایت حاصل کرنا بھی شامل ہے۔ دوسری جانب ایک ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ واشنگٹن نے ایران کو تصفیے کے لیے 15 نکاتی تجویز ارسال کردی ہے۔

اسرائیل کے چینل 12 نے تین ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ امریکہ 15 نکاتی منصوبے پر بحث کے لیے ایک ماہ کی جنگ بندی کا خواہاں ہے۔

دوسری جانب تہران نے ان اطلاعات کی تردید کی ہے کہ (امریکہ کے ساتھ) کوئی براہِ راست مذاکرات ہوئے ہیں۔