Business Recorder - Sports

کفایت شعاری مہم کے باعث ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے شیڈول میں ترمیم
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے حکومت  کے ساتھ مشاورت اور ملک میں جاری کفایت شعاری اور وسائل کے تحفظ کے اقدامات کے پیشِ نظر ایچ بی ایل پی ایس ایل  کے 11 ویں ایڈیشن کا نیا شیڈول جاری کر دیا ہےجس کے مطابق میزبان شہروں کی تعداد چھ سے کم کر کے دو کر دی گئی ہے اور اب تمام میچز صرف لاہور اور کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

اپ ڈیٹ شدہ شیڈول میں 39 دنوں کے دوران 44 میچز کھیلے جائیں گے، جن میں لاہور اور کراچی ہر ایک 22 میچز کی میزبانی کریں گے۔ افتتاحی میچ حیدرآباد کنگزمین اور لاہور قلندرز کے درمیان ہی ہوگا، جبکہ لاہور میں ایلیمینیٹر 1، ایلیمینیٹر 2 اور فائنل بھی کھیلا جائے گا۔ کوالیفائر کراچی میں منعقد ہوگا۔

چونکہ ٹورنامنٹ کو عارضی طور پر گھر بیٹھ کر دیکھنے کے ماڈل پر منتقل کیا جا رہا ہے، اس لیے ایچ بی ایل پی سی ایل  نشریات اور پروڈکشن میں بہتری لانے کے لیے نئے فیچرز متعارف کروائے گا ،تاکہ پاکستان اور دنیا بھر کے شائقین کو بہتر تجربہ فراہم کیا جا سکے۔ لیگ کو یقین ہے کہ شائقین کا جذبہ اور جدید کوریج اس ایڈیشن کو تاریخ کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ایڈیشنز میں شامل کرے گی۔

اگرچہ قومی استحکام کو ترجیح دینا ضروری ہے، تاہم اسٹیڈیمز میں آنے والے تماشائیوں کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔ اندازہ تھا کہ روزانہ اوسطاً  30 ہزار شائقین اور متعلقہ عملے کی آمد و رفت ایک ماہ سے زائد عرصے تک توانائی کے وسائل پر بڑا بوجھ ڈالے گی۔ صرف دو شہروں تک محدود کرنے سے ٹرانسپورٹ، یوٹیلیٹیز اور دیگر انتظامی اخراجات میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل اعلیٰ معیار کی کرکٹ فراہم کرنے کے عزم کے ساتھ قومی ترجیحات کے مطابق آگے بڑھے گا۔ لیگ اسی اتحاد، نظم و ضبط اور بہترین کارکردگی کے ساتھ جاری رہے گی جس نے اسے پاکستان کی کھیلوں کی پہچان بنایا ہے۔

مزید برآں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سید محسن رضا نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے باعث پی ایس ایل  کے میچز شائقین کے بغیر کھیلے جائیں گے۔