Business Recorder - Business & Finance

ماری انرجیز اور کھاد کمپنیوں کے درمیان گیس سپلائی بڑھانے کا اہم معاہدہ طے پاگیا
ماری انرجیز لمیٹڈ نے منگل کو بتایا کہ اس نے فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، اینگرو فرٹیلائزرز لمیٹڈ اور فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ کے ساتھ متعدد معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔

کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے ایک نوٹس میں ان معلومات سے آگاہ کیا۔

ماری انرجیز نے بتایا کہ اس نے سندھ کے شہر دھڑکی میں پریشر انہانسمنٹ فیسیلٹیز (پی ای ایف) کے لیے متعدد پروجیکٹ معاہدوں پر عملدرآمد مکمل کرلیا ہے۔

پی ای ایف  منصوبہ ماری انرجیز  کا ایک سٹریٹجک اقدام ہے جو کھاد کے کارخانوں کے مالکان کے تعاون سے شروع کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں گیس پائپ لائن کی رکاوٹوں کو دور کرنا ، گیس جمع کرنے والی پائپ لائن نیٹ ورک کے مختلف جنکشنز پر کمپریشن سہولیات کی فراہمی اور تنصیب اور ان سے متعلقہ آپریشنز اور دیکھ بھال کے امور شامل ہیں۔

اسٹاک ایکسچینج کو مطلع کیا گیا کہ پی ای ایف منصوبے کا مقصد حبیب راہی لائم اسٹون (ایچ آر ایل) ریزروائر سے گیس کی ترسیل کے کم از کم دباؤ کو برقرار رکھنا ہے جس میں پیداواری تسلسل  کو طویل کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ اس سے کھاد کے کارخانوں کو مقامی گیس کی مسلسل فراہمی یقینی بنے گی جو براہِ راست ملک میں یوریا کی پیداوار میں معاون ہوگی اور قومی غذائی تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

یہ کمپنی تیل و گیس کی تلاش اور پیداوار  کا ایک مربوط ادارہ ہے جس کی تلاش میں کامیابی کی شرح تقریباً 70 فیصد ہے جو کہ تقریباً 33 فیصد کی قومی اور 14 فیصد کی بین الاقوامی صنعتی اوسط سے کہیں زیادہ ہے۔

ماری کے اہم صارفین میں کھاد تیار کرنے والے ادارے، بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں ، گیس کی تقسیم کار کمپنیاں اور ریفائنریز شامل ہیں۔