Business Recorder - World

نیویارک: ائر کینیڈا کا طیارہ گاڑی سے ٹکرا گیا، لاگارڈیا ایئرپورٹ بند
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق پیر کی شام نیویارک کے لاگارڈیا ائیرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران ایئر کینیڈا ایکسپریس کا ایک علاقائی جیٹ گراؤنڈ وہیکل سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ائیرپورٹ عارضی طور پر بند کردیا گیا۔

فلائٹ ریڈار 24 کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریال سے آنے والا سی آر جے 900  طیارہ تقریباً 24 میل فی گھنٹہ (39 کلومیٹر فی گھنٹہ) کی رفتار سے گاڑی سے ٹکرایا۔

یہ جیٹ طیارہ جاز ایوی ایشن چلا رہا تھا جو ایئر کینیڈا کا علاقائی پارٹنر ہے۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے ) کے نوٹس کے مطابق ریگولیٹر نے عالمی وقت (جی ایم ٹی) کے مطابق صبح 5 بجکر 30 منٹ تک ائرپورٹ پر موجود تمام طیاروں کے لیے گراؤنڈ اسٹاپ (پروازیں روکنے کا حکم) جاری کردیا۔

ایف اے اے کے نوٹس میں بتایا گیا کہ ائرپورٹ پر پروازیں روکنے کی وجہ ایک ہنگامی صورتحال  تھی اور اس پابندی میں توسیع کا قوی امکان ہے، تاہم اس کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

لاگارڈیا ائرپورٹ کی ویب سائٹ کے مطابق، آنے والی پروازوں کا رخ دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا ہے یا انہیں واپس ان کے روانگی کے مقام پر بھیج دیا گیا ہے۔

ہوا بازوں کے لیے جاری کردہ ایک علیحدہ نوٹس میں، ایف اے اے نے کہا ہے کہ ایئرپورٹ عالمی وقت (جی ایم ٹی) کے مطابق شام 06:00 بجے تک بند رہ سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر موجود غیر تصدیق شدہ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جہاز کے اگلے حصے  کو نقصان پہنچا ہے اور وہ اوپر کی طرف جھکا ہوا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز فوری طور پر اس فوٹیج کی تصدیق نہیں کرسکا۔

نیویارک فائر ڈپارٹمنٹ  نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ لاگارڈیا ایئرپورٹ کے رن وے پر طیارے اور گاڑی کے درمیان پیش آنے والے مبینہ واقعے پر جوابی کارروائی کررہا ہے، تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ دوسری جانب، ایئر کینیڈا اور ایف اے اے  نے تبصرے کے لیے کی جانے والی درخواستوں کا فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔