Business Recorder - Sports

ایندھن بحران کے باعث پی ایس ایل کے میچز تماشائیوں کے بغیر کرانے کا فیصلہ، افتتاحی تقریب بھی منسوخ
پاکستان کرکٹ بورڈ  کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کی وجہ سے پیدا ہونے والی ایندھن کی قلت کے پیش نظر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ابتدائی میچز لاہور اور کراچی میں تماشائیوں کے بغیر کھیلے جائیں گے۔

فرینچائز پر مبنی یہ ٹوئنٹی 20 لیگ، جو جمعرات سے شروع ہونے والی ہے، اس نے لاہور میں ہونے والی اپنی افتتاحی تقریب بھی منسوخ کر دی ہے اور میچز کے مقامات کو بھی چھ سے کم کر کے دو کر دیا ہے۔ محسن نقوی، جو پاکستان کے وزیر داخلہ بھی ہیں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ شائقین اپنی ٹکٹوں کے پیسے واپس حاصل کر سکیں گے اور ہمیں انہیں ہونے والی زحمت پر افسوس ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دعا گو ہیں کہ خطے کی صورتحال جلد معمول پر آ جائے۔

محسن نقوی نے کہا کہ یہ فیصلہ لیگ کی فرینچائزز کے ساتھ ملاقات کے بعد لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم  شہباز شریف  نے ایندھن کے بحران کی وجہ سے پورے پاکستان سے اپنی نقل و حرکت محدود کرنے کی درخواست کی ہے۔ ہم نے اسکول بند کر دیے ہیں، گھر سے کام (ورک فرام ہوم) کا نظام نافذ کیا ہے اور عید کی چھٹیوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ جنگ کب تک چلے گی۔

ان کا کہنا تھا  ہم لوگوں سے نقل و حرکت محدود کرنے کا کہہ کر روزانہ اسٹیڈیم میں 30 ہزار لوگوں کو جمع نہیں کر سکتے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک یہ بحران جاری ہے، میچوں میں ہجوم نہیں ہوگا۔محسن نقوی نے بتایا کہ لیگ اپنی کارروائیوں کو اس طرح ترتیب دے گی، تاکہ ٹیموں کی نقل و حرکت کو کم سے کم کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہیں جانتے کہ موجودہ صورتحال کب تک برقرار رہے گی، لیکن پی ایس ایل کا انعقاد ضروری ہے۔ یہ ایک بین الاقوامی برانڈ ہے اور اس میں غیر ملکی کھلاڑی شامل ہیں، اگر ہم پی ایس ایل کو ملتوی کر دیتے تو بعد میں اسے منعقد کرنے کے لیے کوئی وقت (ونڈو) میسر نہ ہوتا۔