Business Recorder - World

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں سے پانی اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچا، ایرانی وزیر
ایران کے وزیرِ توانائی نے  بتایا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ملک کے پانی اور توانائی کے اہم ترین بنیادی ڈھانچے کو وسیع پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور امریکہ نے 28 فروری کو ایران پر حملے شروع کیے تھے، جس میں اسلامی جمہوریہ کے سپریم لیڈر شہید  ہو گئے تھے اور ایک ایسی جنگ چھڑ گئی تھی جو اب پورے مشرقِ وسطیٰ میں پھیل چکی ہے۔

خبر رساں ایجنسی ایسنا کے مطابق وزیرِ توانائی عباس علی آبادی نے کہا کہ  امریکہ اور صہیونی ریاست کے دہشت گردانہ اور سائبر حملوں کے باعث ملک کے پانی اور بجلی کے اہم ترین نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ  ان حملوں میں پانی کی منتقلی اور صفائی کی درجنوں تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا اور پانی کی فراہمی کے کلیدی نیٹ ورکس کے حصے تباہ کر دیے گئے ہیں،  انہوں نے یہ بھی کہا کہ نقصان کی مرمت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

اس سے قبل اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ایران 48 گھنٹوں کے اندر   آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے میں ناکام رہا تو وہ ایران کے بجلی گھروں کو نشانہ بنائیں گے۔

جنگ کے آغاز سے ہی اس اہم آبنائے کے ذریعے آمد و رفت تقریباً معطل ہو کر رہ گئی ہے، جہاں سے عام طور پر دنیا کے خام تیل اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی ) کا 20 فیصد حصہ گزرتا ہے۔ ایرانی افواج نے متعدد بحری جہازوں پر حملے کیے ہیں اور ان کا موقف ہے کہ یہ جہاز اس گزرگاہ سے گزرنے کے خلاف دی گئی  انتباہی وارننگ پر عمل کرنے میں ناکام رہے تھے۔

حالیہ دنوں میں ایران نے ان ممالک کے کچھ جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی ہے جنہیں وہ دوست سمجھتا ہے، جبکہ ان ممالک کے جہازوں کو روکنے کی وارننگ دی ہے جو اس کے بقول اس کے خلاف  جارحیت میں شامل ہوئے ہیں۔

ٹرمپ کے جواب میں ایران نے پورے خطے میں توانائی کے ڈھانچے اور پانی صاف کرنے والے پلانٹس  کو نشانہ بنانے کی دھمکی دی ہے۔