Business Recorder - News

مشرق وسطیٰ بحران، فلپائن میں عارضی طور پر غیر معیاری ایندھن کے محدود استعمال کی اجازت
فلپائن نے مشرقِ وسطیٰ کے بحران کے اثرات سے نمٹنے اور ایندھن کی فراہمی  یقینی بنانے کے لیے عارضی اور محدود سطح پر سستے و غیر معیاری ایندھن کے استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

فلپائن کے محکمہ توانائی  کا کہنا ہے کہ صرف 2015 اور اس سے پرانے ماڈل کی گاڑیوں، روایتی جیپنیز، پاور پلانٹس، جنریٹرز اور بحری و جہاز رانی کے شعبوں کو ہی  یورو ٹو معیار کی پیٹرولیم مصنوعات استعمال کرنے کی اجازت ہوگی۔

محکمہ توانائی نے ایک بیان میں کہا کہ  اس اقدام کا مقصد ایندھن کی مسلسل، وافر اور آسان فراہمی کو برقرار رکھنا ہے، جبکہ ان شعبوں کو محدود رعایت دینا ہے جو اس صورتحال سے متاثر ہو سکتے ہیں۔

حکومت نے تیل کمپنیوں کو حکم دیا ہے کہ جو کمپنیاں یورو ٹو  ایندھن فراہم کریں گی، وہ اسٹوریج، ترسیل اور ریٹیل سسٹم کے تمام مراحل میں اسے یورو فور سے مکمل طور پر الگ رکھنے کو یقینی بنائیں۔

واضح رہے کہ منیلا نے 2016 میں یورو ٹو  سے دستبردار ہو کر صاف ستھرے ’یورو فور‘ ایندھن کو اپنایا تھا۔ ’یورو فور‘ ایندھن، جو فی حال نافذ العمل ہے، اس میں سلفر کی مقدار 50 پی پی ایم  ہوتی ہے جبکہ  یورو ٹو میں یہ مقدار 500 پی پی ایم ہے۔

گزشتہ ہفتے ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے باعث عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی سطح پر ڈیزل کی قیمتیں دگنی سے بھی زیادہ ہونے پر ملک بھر میں ہزاروں جیپنی ڈرائیوروں نے احتجاج کیا۔