Business Recorder - World

بھارت نے غزہ سے متعلق آسکر کیلئے نامزد فلم کی نمائش روک دی
بھارت میں ایک دستاویزی فلم کی نمائش روک دی گئی ہے جس میں غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران ایک پانچ سالہ فلسطینی بچی کی ہلاکت کی کہانی بیان کی گئی ہے۔ فلم کے تقسیم کار کے مطابق حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس فلم کی ریلیز سے بھارت اور اسرائیل کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

فرانسیسی نژاد تیونسی کے ہدایت کار کاؤتھر بن ہانیہ کا آسکر کے لیے نامزد کردہ دستاویزی ڈرامہ گزشتہ سال غزہ میں ہند رجب کی حقیقی زندگی کی موت کو بیان کرتا ہے۔

فلم میں گزشتہ سال غزہ میں پیش آنے والے اس واقعے کو دکھایا گیا ہے جس میں ہند رجب نامی پانچ سالہ بچی اپنے خاندان کے ساتھ جنگ کے دوران محفوظ مقام کی طرف نقل مکانی کی کوشش کر رہی تھی اور اسی دوران اسرائیلی فوج کی کارروائی میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

فلم کے بھارتی تقسیم کار جئے ویراٹرا انٹرٹینمنٹ کے منوج نندوانا نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے فلم کو سینٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن کے سامنے پیش کیا تھا۔ ان کے مطابق بورڈ کے ایک رکن نے انہیں غیر رسمی طور پر بتایا کہ اگر اس فلم کو بھارت میں سنیما گھروں میں نمائش کی اجازت دی گئی تو اس سے اسرائیل کے ساتھ بھارت کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

منوج نندوانا کا کہنا تھا کہ انہیں فلم کی ریلیز روکنے کے بارے میں باضابطہ تحریری اطلاع نہیں دی گئی، تاہم بورڈ کے ردعمل سے انہیں اندازہ ہو گیا تھا کہ فلم کو منظوری نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم دنیا کے کئی ممالک میں ریلیز ہو چکی ہے اور اسرائیل میں بھی دکھائی جا چکی ہے، اس لیے یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ اسے بھارت میں حساس کیوں قرار دیا جا رہا ہے۔

تقسیم کار کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں مشرقی بھارتی شہر کولکتہ میں ہونے والے ایک بین الاقوامی فلمی میلے میں اس فلم کی نمائش بھی کی گئی تھی۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت کانگریس کے رکن پارلیمنٹ ششی تھرور نے فلم کی نمائش روکنے کے فیصلے کو قابل افسوس قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرے میں کسی فلم کی نمائش آزادی اظہار کی عکاسی ہوتی ہے اور اسے حکومتوں کے باہمی تعلقات سے نہیں جوڑا جانا چاہیے۔ ان کے مطابق غیر ملکی ممالک کے ممکنہ ردعمل کے خوف سے فلموں یا کتابوں پر پابندی لگانے کی روایت ختم ہونی چاہیے۔

یہ فلم رواں سال آسکر ایوارڈز میں بہترین بین الاقوامی فیچر فلم کے زمرے میں نامزد بھی ہوئی تھی، تاہم یہ اعزاز ناروے کی فیملی ڈراما فلم سینٹی مینٹل ویلیو کو ملا۔ گزشتہ سال وینس فلم فیسٹیول میں اس فلم کو سلور لائن گرینڈ جیوری پرائز بھی دیا گیا تھا۔