Business Recorder - World

روس ایران کے ساتھ کھڑا ہے، صدر پیوٹن کی تہران کو مکمل حمایت کی یقین دہانی
کریملن نے ہفتے کو بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی رہنماؤں کو نوروز کی مبارکباد دی اور کہا کہ ماسکو تہران کا ایک وفادار دوست اور قابلِ اعتماد شراکت دار رہے گا۔

تاہم، ایران کے لیے ماسکو کی حمایت کی حد فی الحال متنازع ہے۔ بعض ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ 1979 کے انقلاب میں امریکہ نواز شاہ کا تختہ الٹنے کے بعد سے اب تک کے اس سب سے بڑے بحران میں انہیں ماسکو کی جانب سے بہت کم عملی مدد ملی ہے۔

کریملن کے مطابق، پیوٹن نے ایرانی نئے سال کے موقع پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کو تہنیتی پیغامات بھیجے۔

کریملن کے مطابق ولادیمیر پیوٹن نے ایرانی عوام کے لیے ان سخت آزمائشوں سے وقار کے ساتھ سرخرو ہونے کی خواہش کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ اس مشکل وقت میں ماسکو، تہران کا ایک وفادار دوست اور قابلِ اعتماد شراکت دار رہے گا۔

روس کا کہنا ہے کہ ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے حملوں نے پورے مشرقِ وسطیٰ کو تباہی کے دہانے میں دھکیل دیا ہے اور ایک بڑے عالمی توانائی کے بحران کو جنم دیا ہے، جبکہ پیوٹن نے ایرانی سپریم لیڈر کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک سفاکانہ قتل قرار دیا۔

پولیٹیکو نے رپورٹ دی ہے کہ ماسکو نے واشنگٹن کو ایک کے بدلے ایک  کی پیشکش کی تھی، کریملن ایران کے ساتھ انٹیلی جنس معلومات کا تبادلہ روک دے گا اگر واشنگٹن یوکرین کو روس کے بارے میں انٹیلی جنس فراہم کرنا بند کر دے، تاہم امریکہ نے یہ تجویز مسترد کر دی۔

کریملن نے اس رپورٹ کو جعلی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔