Business Recorder - Pakistan

عید الفطر پر وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات، 7 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
اسلام آباد کیپیٹل ٹریٹری (آئی سی ٹی) پولیس نے وفاقی دارالحکومت میں نمازِ عید الفطر کے اجتماعات کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جس کے لیے 7 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار تعینات کیے گئے۔

پی آر آفیسر نے ہفتے کو  بتایا کہ اسلام آباد میں عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں منعقد ہوا جہاں سیکیورٹی کے جامع انتظامات کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ تمام سیکیورٹی انتظامات کی مانیٹرنگ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جا رہی ہے تاکہ موثر نگرانی اور (کسی بھی ہنگامی صورتحال میں) فوری جوابی کارروائی کو یقینی بنایا جاسکے۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے شہر بھر میں سیکیورٹی انتظامات کی ذاتی طور پر نگرانی کی۔

آئی جی پی سید علی ناصر رضوی نے شہریوں اور پولیس اہلکاروں کو عید کی دلی مبارکباد دی  اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام اور خوشحالی سے نوازے۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد پولیس عید کی خوشیوں کے دوران شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر متحرک اور پرعزم ہے۔