Business Recorder - Pakistan

صدر اور وزیراعظم کی قوم کو عید الفطر کی مبارکباد، اتحاد اور ہمدردی پر زور
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتے کو عید الفطر کے پرمسرت موقع پر پاکستانی عوام اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو دلی مبارکباد پیش کی ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبارک کے جذبے کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں بھی برقرار رکھیں۔

صدرِ مملکت نے عیدالفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں  پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالفطر درحقیقت ماہِ رمضان کی عبادات، صبر، تقویٰ اور ایثار کا صلہ ہے، یہ دن ہمیں اللہ تعالیٰ کی رحمت، مغفرت اور بندگی کے احساس کے ساتھ ایک نئی روحانی زندگی کا آغاز کرنے کا پیغام دیتا ہے۔

اللہ تعالیٰ قرآنِ مجید میں ارشاد فرماتا ہے  اے ایمان والو! تم پر روزے فرض کیے گئے تاکہ تم میں تقویٰ پیدا ہو۔ انہوں نے کہا کہ عید کا اصل پیغام تقویٰ، خود احتسابی اور اخلاقی طہارت ہے۔ رسول اکرم نے فرمایا ”جو شخص ایمان اور ثواب کی خاطر روزہ رکھتا ہے، اس کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کر دیئے جائیں گے“۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ رمضان المبارک میں حاصل کی گئی تربیت کو اپنی عملی زندگی میں برقرار رکھنا ہی حقیقی کامیابی ہے۔ صبر، برداشت، ہمدردی، عدل اور اخوت وہ اقدار ہیں جو نہ صرف ایک مثالی فرد بلکہ ایک مضبوط اور متحد قوم کی بنیاد بنتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کا دن باہمی محبت، بھائی چارے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کا دن ہے، یہ ہمیں اس بات کی تلقین کرتا ہے کہ ہم اپنے اردگرد موجود ضرورت مندوں، یتیموں اور محروم طبقات کو اپنی خوشیوں میں شریک کریں اور معاشرے میں احساسِ ذمہ داری کو مضبوط کریں۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ آج کے دن ہمیں قومی یکجہتی، آئینی بالادستی اور قانون کی پاسداری کے عزم کی تجدید بھی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی، استحکام اور خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

صدرِ مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ خطے میں آئی مصیبتوں کا ایسے مقابلہ کریں کہ مسلم امّہ کا اتحاد قائم رہے اور دنیا بھر میں امن قائم ہو۔

صدرِ مملکت کہا کہ میں دعا گو ہوں کہ الّلہ تعالیٰ ہماری عبادات کو قبول فرمائے، پاکستان کو امن و سلامتی اور استحکام سے نوازے اور ہمیں اتحاد و اتفاق کے ساتھ آگے بڑھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین!

وزیر اعظم  شہباز شریف نے پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے امت مسلمہ میں مزید اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے وقت میں جب دنیا غیر یقینی صورتحال اور عدم استحکام کا شکار ہے، ہمارا اتحاد ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ وہ عید الفطر کے بابرکت اور پر مسرت موقع پر پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کا مبارک دن ہمارے لیے اللہ کی خاص رحمت اور بے پایاں فضل و کرم کا مظہر ہے۔ آج کے دن تمام مسلمان اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں کہ رمضان المبارک کی خصوصی عبادات کے بعد عید سعید کی خوشی نصیب فرمائی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہماری عبادات کو منزل قبولیت اور اسلامی اقدار کو اپنی عملی زندگی میں رائج کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ عید الفطر ایثار ،اتحاد، خدمت خلق اور اجتماعی ذمہ داری کے احساس کو بھی تازہ کرنے کا موقع ہے۔ بحیثیت قوم ہمیں عید کے دن معاشرے کے کمزور طبقات کو خوشیوں بھرے لمحات میں شریک رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں حکومت نے کمزور طبقات کی باعزت مالی معاونت کے لیے ڈیجیٹل والٹس کا نظام خوش اسلوبی سے مکمل کیا۔

اجتماعی ذمہ داری اور باہمی تعاون ہی اصل میں ملکی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ عید کی خوشیوں اور شکرگزاری کے اس موقع پر بھی ہمارے دل غزہ اور مشرق وسطیٰ میں تنازعات سے متاثرہ دیگر لوگوں کے لیے غمگین ہیں۔ ان کی تکلیف اس بات کی واضح یاد دہانی ہے کہ امت مسلمہ میں مزید اتحاد کی اشد ضرورت ہے تاکہ ہم مل کر انصاف، وقار اور پائیدار امن کو فروغ دے سکیں۔

ایسے وقت میں جب دنیا غیر یقینی اور عدم استحکام کا شکار ہے، ہماری سب سے بڑی طاقت ہمارا اتحاد ہی ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ عید امت مسلمہ میں بھائی چارے کے جذبے کو مزید فروغ اور ہمیں انسانیت کی بھلائی کے لیے مل کر کام کرنے کی توفیق دے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی من حیث القوم دنیا بھر میں امن و سلامتی اور استحکام کے لئے دعا گو اور اللہ کے حضور دست بدعا ہیں کہ عید کی مبارک گھڑیاں عالمی امن، عدل و انصاف، رواداری اور بھائی چارہ کی فضا کو تقویت دیں۔