Business Recorder - Sports

راجستھان رائلز کا سوریا ونشی کو میڈیا کی چکا چوند سے دور رکھنے کا فیصلہ
رواں سیزن راجستھان رائلز ویبھو سوریا ونشی کو یشسوی جیسوال کے ساتھ اوپننگ کروا کر سب کی توجہ کا مرکز بنا دے گی لیکن کپتان ریان پراگ اس نو عمر باصلاحیت کھلاڑی کو میڈیا کی چکا چوند سے ہر ممکن حد تک دور رکھنے کے خواہشمند ہیں۔

راجستھان رائلز اپنی نئی انڈین پریمیئر لیگ مہم کا آغاز 30 مارچ کو گوہاٹی میں پانچ بار کی چیمپئن چنئی کے خلاف کرے گی۔ سب کی نظریں سوریا ونشی پر ہوں گی، جو پچھلے سیزن میں اپنے شاندار آئی پی ایل ڈیبیو کے بعد اگلے ہفتے 15 سال کے ہوجائیں گے۔

ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں زخمی سنجو سیمسن کی جگہ شامل ہونے والے سوریا ونشی نے لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف اپنے آئی پی ایل کیریئر کی پہلی ہی گیند پر چھکا جڑا اور ایک دوسرے میچ میں گجرات ٹائٹنز کے خلاف صرف 35 گیندوں پر سنچری بنا ڈالی۔

سوریا ونشی اس سال کے اوائل میں زمبابوے اور نمیبیا میں ہونے والے انڈر-19 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کے روحِ رواں بھی تھے۔ اس بائیں ہاتھ کے بلے باز نے انگلینڈ کے خلاف فائنل میں صرف 80 گیندوں پر 175 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی اور ٹورنامنٹ کا اختتام ریکارڈ 30 چھکوں کے ساتھ کیا۔

کپتان ریان پراگ نے کہا کہ گزشتہ سیزن کے کپتان سیمسن کے چنئی سپر کنگز میں چلے جانے کے بعد سوریا ونشی بھارتی بیٹر جیسوال کے اوپننگ پارٹنر رہیں گے جو ٹاپ آرڈر پر دباؤ کو اپنے اوپر لے لیں گے۔

پراگ نے جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سال فطری طور پر بہت زیادہ چرچا اور دباؤ ہوگا لیکن بطور کپتان میں اسے (سوریا ونشی کو) کہوں گا کہ یشسوی جیسوال کو دباؤ لینے دے۔

جیسوال اس (دباؤ) کو سنبھالنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ ویبھو کے لیے بس یہی کردار ہوگا کہ وہ جائیں، ہٹ لگائیں اور کسی بات کی فکر نہ کریں۔

سوریا ونشی جنہوں نے گزشتہ سیزن میں 206 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنائے تھے نے حال ہی میں کہا ہے کہ ان کا ہدف کرس گیل کا رائل چیلنجرز بنگلور کے لیے بنایا گیا 175 ناٹ آؤٹ کا اسکور ہے جو اب بھی آئی پی ایل کا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

پراگ نے کہا کہ وہ سوریا ونشی کو میڈیا کی مصروفیات سے دور رکھنے کی کوشش کریں گے تاکہ وہ اپنے فطری کھیل پر توجہ مرکوز رکھ سکیں۔