Business Recorder - Pakistan

مذہبی جذبات کو تشدد بھڑکانے کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے، فیلڈ مارشل
مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور انتہاپسندی کے تدارک میں علمائے کرام کے اہم کردار پر زور دیتے ہوئے چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جمعرات کو اس بات کا اعادہ کیا کہ ملک میں تشدد بھڑکانے کے لیے مذہبی جذبات کو ہرگز استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے راولپنڈی میں اہل تشیع علماء سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ دوسرے ملک میں ہونے والے واقعات کی بنیاد پر پاکستان میں تشدد کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ملاقات میں قومی سلامتی کے امور اور معاشرتی ہم آہنگی میں علمائے کرام کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے علاقائی کشیدگی میں کمی  کیلئے پاکستان کی کوششوں اور فعال سفارت کاری پر روشنی ڈالی۔

فیلڈ مارشل نے اتحاد، رواداری اور قومی ہم آہنگی کو فروغ دینے بالخصوص غلط معلومات، فرقہ وارانہ بیانیوں اور بیرونی سرپرستی میں عدم استحکام کی کوششوں کی روک تھام میں علمائے کرام کے اہم کردار پر بھی زور دیا۔

اس موقع پر موجود علمائے کرام نے امن، استحکام کی خواہش کا اظہار کیا اور مذہب کے نام پر تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان اپنی عوام کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کرے گا۔

فیلڈ مارشل نے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشت گردوں اور ان کے نیٹ ورک کو انٹیلیجنس پر مبنی ٹارگٹڈ آپریشنز کے ذریعے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افغان طالبان کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کا استعمال روکنا ہوگا۔

رواں ماہ کے آغاز میں کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے درمیان ہونے والے پرتشدد تصادم میں متعدد افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ یہ جھڑپیں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے چند گھنٹے بعد شروع ہوئیں۔

ریسکیو 1122 سندھ کے مطابق، تصادم اس وقت شروع ہوا جب مظاہرین نے قونصل خانے کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کے جواب میں سیکیورٹی فورسز کو کارروائی کرنا پڑی۔

ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن نے یکم مارچ کو آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کردی تھی۔

بعدازاں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا تھا کہ پرامن احتجاج ہر کسی کا حق ہے لیکن احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔