Business Recorder - Markets - Energy

توانائی تنصیبات پر حملے، خام تیل کی قیمت 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی
مشرق وسطیٰ میں جنگ کی سنگین صورتحال اور توانائی کی تنصیبات پر حملوں کے بعد جمعرات کو عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمتیں 119 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئیں۔

اسرائیل کی جانب سے ایران کے ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے کے جواب میں ایران نے خطے کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس سے عالمی توانائی کی سپلائی شدید متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

برینٹ فیوچرز میں 7.39 ڈالر (6.9 فیصد) اضافہ ہوا، جبکہ امریکی خام تیل  27 سینٹ اضافے کے ساتھ 96.59 ڈالر پر رہا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ ساؤتھ پارس گیس فیلڈ پر حملے میں امریکہ اور قطر شامل نہیں تھے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے قطر کو نشانہ بنایا تو امریکہ بھرپور جواب دے گا۔

دوسری جانب قطر کی جانب سے  راس لفان ایل این جی پلانٹ پر ایرانی میزائل حملوں میں بڑے پیمانے پر نقصان کی تصدیق کی گئی ہے، جس کے باعث یورپ میں گیس کی قیمتیں تین سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔

ادھر سعودی عرب نے ریاض کی جانب داغے گئے چار بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ ینبع میں سعودی آرامکو کی ریفائنری اور کویت کی مینا الاحمدی ریفائنری پر بھی ڈرون حملے کیے گئے۔اس کشیدگی کے پیشِ نظر ٹرمپ انتظامیہ خطے میں مزید ہزاروں امریکی فوجیوں کی تعیناتی پر غور کر رہی ہے۔