Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید بہتر
انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کے معمولی اضافے سے 279.26 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ منگل کو مقامی کرنسی 279.27 روپے پر بند ہوئی تھی۔

عالمی سطح پر بدھ کو ڈالر کی قدر میں استحکام  دیکھا گیا کیونکہ خام تیل کی قیمتوں میں کمی نے مرکزی بینکوں کے اہم فیصلوں سے قبل مارکیٹ میں خطرہ مول لینے کی گنجائش  پیدا کردی ہے۔

ڈالر انڈیکس مسلسل دو روزہ گراوٹ کے بعد 0.06 فیصد اضافے کے ساتھ 99.61 پر آگیا۔ دوسری جانب یورو 0.05 فیصد کمی کے ساتھ 1.1532 ڈالر پر رہا۔

جاپانی ین  امریکی ڈالر کے مقابلے میں 0.01 فیصد کمی کے ساتھ 159.00 فی ڈالر کی سطح پر آگیا جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر 1.3355 ڈالر پر مستحکم رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے اختتام پر ڈالر 10 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، کیونکہ مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع اور تیل کی بڑھتی  قیمتوں نے سرمایہ کاروں کو مجبور کیا کہ وہ تحفظ کی تلاش میں امریکی اثاثوں کا رخ کریں۔