Business Recorder - Business & Finance

شہریار چشتی قائم مقام چیئرمین کے الیکٹرک مقرر
کے الیکٹرک نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ مارک اسکیلٹن کی عدم موجودگی کے دوران شہریار چشتی کو چیئرمین کے فرائض انجام دینے کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

کمپنی نے اس پیش رفت سے متعلق پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کیے گئے نوٹس میں آگاہ کیا۔

گزشتہ ہفتے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شہریار ارشد چشتی کو فوری طور پر مارک جیرارڈ اسکیلٹن کے متبادل ڈائریکٹر کے طور پر مقرر کیا تھا۔

کے الیکٹرک نے بدھ کو کہا کہ ہم مزید آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 17 مارچ 2026 کو ہونے والے اپنے اجلاس میں شہریار چشتی کو مارک اسکیلٹن کی عدم موجودگی میں چیئرمین کے فرائض انجام دینے کے لیے مقرر کیا ہے۔

کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق شہریار چشتی نے 2011 میں ایشیاپاک انویسٹمنٹس کی بنیاد رکھی، جو پاکستان میں انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کرنے والی نمایاں کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔

ایشیاپاک شروع کرنے سے قبل شہریار چشتی نے ہانگ کانگ میں سرمایہ کاری بینکاری کے شعبے میں طویل عرصہ کام کیا اور سٹی گروپ اور نومورا میں اہم عہدوں پر فائز رہے۔

سٹی گروپ میں 2009 تک وہ مختلف سینئر عہدوں پر خدمات انجام دیتے رہے، جن میں ہیڈ آف ایشیا انڈسٹریلز اور ہیڈ آف نارتھ ایشیا مرجرز اینڈ ایکوزیشنز شامل ہیں۔

2009 سے 2012 کے دوران انہوں نے ہانگ کانگ میں نومورا انٹرنیشنل میں پہلے ایشیا ہیڈ آف انڈسٹریلز انویسٹمنٹ بینکنگ کے طور پر کام کیا اور بعد ازاں گلوبل ہیڈ آف انڈسٹریلز انویسٹمنٹ بینکنگ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

اپنے  سرمایہ کاری بینکاری کے 18 سالہ کیریئر کے دوران شہریار چشتی نے اپنے کلائنٹس اور مختلف مالیاتی لین دین کے لیے قرض اور ایکویٹی کی مد میں 18 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ حاصل کرنے میں مدد دی، جبکہ 60 ارب ڈالر سے زیادہ مالیت کے مکمل ہونے والے مرجرز اینڈ ایکوزیشنز کے معاملات میں مشاورت فراہم کی۔

شہریار چشتی کی یہ تقرری ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب بجلی کی اس کمپنی کی قیادت میں حالیہ دنوں میں تبدیلیاں ہوئی ہیں۔

فروری میں مونس علوی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے عہدے سے مستعفی ہونے کے بعد ادیب احمد کو فوری طور پر کمپنی کا عبوری سی ای او مقرر کیا گیا تھا۔