Business Recorder - Business & Finance

کولگیٹ پامولیو پاکستان: چیئرمین اور سی ای او کی دوبارہ تعیناتی
کولگیٹ پامولیو پاکستان لمیٹڈ (سی او ایل جی) نے بدھ کو اہم تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔

کمپنی نے اس پیش رفت کے بارے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج  کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کیا۔

نوٹس میں بتایا گیا کہ اقبال علی لاکھانی کو 17 مارچ 2026 سے دوبارہ کولگیٹ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔

اقبال علی لاکھانی گروپ کمپنیوں میں فنانس، مارکیٹنگ، مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور حکومتی تعلقات کے شعبوں میں 43 سال سے زائد کا اعلیٰ انتظامی تجربہ رکھتے ہیں۔

ان کی خصوصی دلچسپیوں میں مارکیٹنگ، فنانس، ٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ اور ری انجینئرنگ شامل ہیں۔ اقبال لاکھانی لیکسن گروپ  کے 4 کارپوریٹ بورڈز کے چیئرمین ہیں۔

دریں اثنا لسٹڈ کمپنی نے آگاہ کیا کہ ذوالفقار علی لاکھانی کو بھی 17 مارچ 2026 سے کمپنی کا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی او ای) دوبارہ تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذوالفقار علی لاکھانی دو پبلک کمپنیوں کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن میں ایک ملٹی نیشنل کمپنی بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ وہ لیکسن گروپ کی تین کمپنیوں کے ڈائریکٹر بھی ہیں، جن میں ایک لسٹڈ اور ایک ملٹی نیشنل پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی شامل ہے۔

وہ مینوفیکچرنگ، مارکیٹنگ، سیلز اور فنانس کے شعبوں میں 36 سال سے زائد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

کولگیٹ پامولیو پاکستان کا قیام 1977 میں ’نیشنل ڈیٹرجنٹس لمیٹڈ‘ کے نام سے ایک پبلک لمیٹڈ کمپنی کے طور پر عمل میں آیا تھا۔ 1990 میں، امریکہ کی ’کولگیٹ پامولیو کمپنی‘ کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کے بعد اس کا نام تبدیل کر کے موجودہ نام رکھ دیا گیا۔ یہ کمپنی ڈیٹرجنٹس (صابن و سفوف)، پرسنل کیئر اور دیگر متعلقہ مصنوعات تیار اور فروخت کرتی ہے۔