Business Recorder - Sports

ورلڈ کپ میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کے لیے فیفا سے مذاکرات جاری ہیں، سربراہ ایرانی فیڈریشن
ایرانی فٹ بال فیڈریشن کے صدر مہدی تاج نے بتایا ہے کہ کھلاڑیوں کے تحفظ کے پیش نظر ورلڈ کپ کے میچز امریکہ سے میکسیکو منتقل کرنے کے حوالے سے فیفا کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ ایران ورلڈ کپ میں شرکت کر سکتا ہے لیکن انہوں نے یہ مشورہ بھی دیا کہ کھلاڑیوں کی اپنی زندگی اور سلامتی کے لیے ان کا امریکہ میں کھیلنا شاید مناسب نہ ہو۔ اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مہدی تاج نے میکسیکو میں ایرانی سفارت خانے کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ جب ٹرمپ نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ وہ ایرانی ٹیم کی سیکیورٹی کی ضمانت نہیں دے سکتے تو ایسی صورت میں ٹیم امریکہ کا سفر نہیں کرے گی۔

ایران اور میزبان ملک امریکہ کے درمیان جاری حالیہ جنگ کے باعث ٹورنامنٹ میں ایرانی ٹیم کی شرکت پر شکوک و شبہات بڑھ رہے ہیں۔ ورلڈ کپ کا آغاز 11 جون سے امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو میں ہونا ہے، جس میں ایران کے دو میچز لاس اینجلس اور ایک سیاٹل میں شیڈول ہے۔ ایرانی وزیر کھیل نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ تہران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد ایرانی کھلاڑیوں کے لیے ٹورنامنٹ میں شرکت ممکن نہیں رہی۔

دوسری جانب ایشین فٹ بال کنفیڈریشن  کے جنرل سیکرٹری ونڈسر جان کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک دستبرداری کا کوئی باضابطہ نوٹس نہیں ملا اور ایرانی فیڈریشن نے تاحال ورلڈ کپ کھیلنے کے ارادے سے آگاہ کر رکھا ہے۔ اگر ایران دستبردار ہوتا ہے تو جدید دور میں یہ کسی ٹیم کی پہلی دستبرداری ہوگی، جس کے بعد فیفا کو ہنگامی طور پر متبادل ٹیم تلاش کرنا ہوگی۔