Business Recorder - World

متحدہ عرب امارات نے ڈرون حملے کے بعد شاہ گیس فیلڈ میں آپریشنز معطل کر دیے
متحدہ عرب امارات کی شاہ گیس فیلڈ میں ڈرون حملے کے بعد منگل کے روز بھی آپریشنز معطل رہے، جبکہ ایک نئے حملے کے نتیجے میں فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں آگ لگ گئی۔

مقامی میڈیا دفاتر کے مطابق دونوں واقعات میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اس کے علاوہ  یونائیٹڈ کنگڈم میرین ٹائم ٹریڈ آپریشنز  نے  بتایا کہ فجیرہ سے 23 ناٹیکل میل مشرق میں ایک نامعلوم شے ایک ٹینکر سے ٹکرائی، جس سے اسے معمولی سا ساختی نقصان پہنچا۔

ابوظہبی سے تقریباً 180 کلومیٹر (111.85 میل) جنوب مغرب میں واقع شاہ فیلڈ پر پیر کو ہونے والے حملے نے متحدہ عرب امارات کے توانائی کے شعبے میں تعطل کو مزید بڑھا دیا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی سور گیس فیلڈز میں سے ایک ہے۔

دو ذرائع نے رائٹرز کو بتایا کہ تنازع شروع ہونے کے بعد سے ملک کی روزانہ تیل کی پیداوار آدھے سے زیادہ کم ہو چکی ہے جبکہ آبنائے ہرمز کی عملی بندش نے سرکاری تیل کمپنی ایڈنوک کو بڑے پیمانے پر پیداوار روکنے پر مجبور کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ برآمدات کے لیے اہم ٹرمینل، فجیرہ کی بندرگاہ پر تیل کی لوڈنگ کے آپریشنز گزشتہ چند دنوں میں الگ الگ ڈرون حملوں کے بعد دو بار معطل کیے گئے، تاہم اب کچھ لوڈنگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔

متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی عرب ریاستوں کو 28 فروری کو  ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے آغاز سے اب تک 2000 سے زائد میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، جن میں امریکی سفارتی مشنز اور فوجی اڈوں کے ساتھ ساتھ تیل کی تنصیبات، بندرگاہوں، ہوائی اڈوں اور رہائشی و تجارتی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔