Business Recorder - World

بعض ممالک آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کے لیے دلچسپی نہیں رکھتے، ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو ایک بار پھر تمام ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کھولنے میں مدد کریں اور ان ممالک پر تنقید کی جو ان کے بقول  مدد دینے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔

ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ممالک آبنائے ہرمز کی نگرانی میں تعاون کریں، کیونکہ ایران نے امریکی اوراسرائیلی حملوں کے جواب میں ڈرونز، میزائلز اور بارودی مواد استعمال کرتے ہوئے اس گزرگاہ کو مؤثر طور پر بند کر دیا ہے، جو عام طور پر عالمی تیل اور مائع قدرتی گیس کے پانچویں حصے کی ترسیل کے لیے استعمال ہوتی ہے۔

ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران کہا کہ ” کچھ ممالک اس میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں اور کچھ نہیں۔ بعض ایسے ممالک ہیں جن کی ہم نے کئی برسوں سے مدد کی ہے۔ ہم نے انہیں خوفناک بیرونی ذرائع سے محفوظ رکھا، اور وہ مدد دینے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے تھے۔ اور میرے لیے دلچسپی کی سطح اہمیت رکھتی ہے۔“

پیر کو کئی امریکی اتحادیوں نے بھی کہا ہے کہ ان کے پاس فوری طور پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے بحری جہاز بھیجنے کے کوئی منصوبے نہیں ہیں۔