Business Recorder - Business & Finance

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ
انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی بہتری سے 279.30 روپے پر بند ہوا۔

یاد رہے کہ جمعہ کو مقامی کرنسی 279.31 پر بند ہوئی تھی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  فروری 2026 میں پاکستان کو 42 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل ہوا۔ تاہم مالی سال 2026 کے ابتدائی 8 ماہ (جولائی تا فروری) میں مجموعی طور پر 70 کروڑ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 47 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرپلس تھا۔

عالمی سطح پر امریکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کے سائے میں سرمایہ کاروں کی جانب سے مرکزی بینکوں کے متعدد اجلاسوں کی توقع کے باعث ہفتے کے محتاط آغاز پر ڈالر 10 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب رہا۔

گزشتہ ہفتے کے بڑے اضافے کے بعد ڈالر کی قدر میں کچھ کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں یورو اپنی ساڑھے سات ماہ کی کم ترین سطح سے معمولی بہتری کے ساتھ 0.14 فیصد اضافے کے بعد 1.1433 ڈالر پر ٹریڈ ہوا۔

اسی طرح پاؤنڈ اسٹرلنگ بھی 0.17 فیصد اضافے کے ساتھ 1.3245 ڈالر پر رہا، تاہم یہ اب بھی اپنی ساڑھے تین ماہ کی کم ترین سطح کے قریب ہے جو اس نے گزشتہ جمعہ کو ریکارڈ کی تھی۔ ڈالر انڈیکس معمولی کمی کے ساتھ 100.20 پر آگیا، لیکن اب بھی گزشتہ ہفتے کی 10 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب موجود ہے۔

مزید برآں خلیجی ممالک میں تیل کی پیداوار پر حملوں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لیے عالمی کوششوں کی اپیل کے درمیان پیر کو تیل کی قیمتوں میں گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ برینٹ کروڈ کے سودے 92 سینٹ کمی کے ساتھ 102.22 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ  3.45 ڈالر یا 3.5 فیصد کمی کے ساتھ 95.26 ڈالر پر آگیا۔

پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتِ خرید 279.30 روپے اور قیمتِ فروخت 279.50 روپے رہی۔ اوپن مارکیٹ میں پاکستانی روپے نے ڈالر کے مقابلے میں خریداری کے لیے 9 پیسے کا فائدہ حاصل کیا جبکہ فروخت کی قیمت برقرار رہی، جس کے بعد ریٹ بالترتیب 279.44 اور 280.36 روپے پر بند ہوئے۔ یورو کے مقابلے میں روپے کی قدر میں خریداری کے لیے 2.19 روپے اور فروخت کے لیے 1.71 روپے کا بڑا اضافہ دیکھا گیا اور ریٹ 318.50 اور 322.63 روپے رہے۔

یو اے ای درہم کے مقابلے میں روپیہ ایک پیسے کی کمی کے ساتھ 75.80 اور 76.75 روپے پر بند ہوا، جبکہ سعودی ریال کے مقابلے میں خریداری کے لیے 4 پیسے کا اضافہ ہوا اور ریٹ 73.88 اور 74.83 روپے ریکارڈ کیے گئے۔