Business Recorder - Business & Finance

کشیدگی کے باوجود آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرنے کے بعد پاکستان کی جانب رواں دواں، رپورٹ
بلوم برگ نے پیر کو جہازوں کی نقل و حرکت کے ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی ہے کہ خام تیل لے جانے والا ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز عبور کرچکا ہے اور اب پاکستان کی جانب رواں دواں ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی نامی اس بحری جہاز نے جو پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے زیرِ انتظام ہے اتوار کو اپنا یہ سفر طے کیا۔ پیر کی صبح تک پاکستان کے جھنڈے والے اس ایفرامیکس جہاز کو عمان کے ساحلی شہر سوہار کے قریب سمندر میں دیکھا گیا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق نیشنل شپنگ کارپوریشن اور  وزارتِ پٹرولیم نے رابطہ کرنے پر کوئی ردِعمل نہیں دیا۔

آبنائے ہرمز میں یا اس کے قریب تجارتی جہازوں کو نشانہ بنانے والے حملوں نے اس محصور آبی گزرگاہ کو مشرقِ وسطیٰ کی جنگ کی فرنٹ لائن پر لا کھڑا کیا ہے جس کے معاشی اثرات تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے جواب میں عالمی معیشت کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانے کی ایرانی کوششوں نے اس تنگ آبنائے کو تقریباً بند کردیا ہے جہاں سے عام طور پر دنیا بھر کی 20 فیصد خام تیل اور ایل این جی کی سپلائی گزرتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2022 میں تیار کیا گیا جہاز کراچی، جس نے حال ہی میں متحدہ عرب امارات میں خام تیل لوڈ کیا تھا، آبنائے ہرمز عبور کرتے ہوئے ایران کے جزیرے لارک کے گرد سے گزرا۔ اس کے بعد یہ ایران کے ساحل کے قریب مشرق کی سمت آگے بڑھا اور اتوار کی شام آبنائے ہرمز سے باہر نکل گیا۔

گزشتہ ہفتے بزنس ریکارڈر نے رپورٹ دی تھی کہ پاکستان نے ایندھن کی فراہمی کے متبادل راستے کامیابی سے حاصل کر لیے ہیں کیونکہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی کی وجہ سے آبنائے ہرمز بند ہوگئی تھی۔ اس دوران ایندھن سے لدے 4 بحری جہاز مشرقِ وسطیٰ کے روایتی حساس راستوں کو بائی پاس کرتے ہوئے کراچی کی بندرگاہوں پر توانائی کی کھیپ پہنچانے میں کامیاب رہے۔

پورٹ قاسم اتھارٹی  نے تصدیق کی ہے کہ روایتی بحری گزرگاہوں کے بند ہونے اور بڑھتے ہوئے علاقائی بحران کے باوجود، مختلف برتھس اور ٹرمینلز پر آپریشنز مؤثر طریقے سے جاری ہیں جس سے مقامی صارفین اور صنعتوں کو ایندھن کی مصنوعات کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔