Business Recorder - Business & Finance

پاکستانی آئی ٹی کمپنی نے آسٹریلوی ادارے کے ساتھ 1.23 ملین ڈالرز کا معاہدہ
پاکستان میں قائم آئی ٹی کمپنی آئٹانز ٹیکنالوجیز لمیٹڈ نے آسٹریلیا کیپٹل ٹیریٹری میں پانی کی فراہمی کے سب سے بڑے ادارے آئیکون واٹر لمیٹڈ کے ساتھ 1.75 ملین آسٹریلوی ڈالر (تقریباً 1.23 ملین امریکی ڈالر) مالیت کا بین الاقوامی معاہدہ کرلیا ہے۔

کمپنی نے اس اہم پیشرفت سے متعلق پیر کو اسٹاک ایکسچینج کو ایک نوٹس کے ذریعے آگاہ کردیا ۔

نوٹس  کے مطابق کمپنی نے آئیکون واٹر لمیٹڈ کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت ان کے انٹیگریشن آرکیٹیکچر ڈیپلائمنٹ (انضمامی ڈھانچے کی تنصیب) کے کام کو مکمل کیا جائے گا۔

نوٹس میں بتایا گیا کہ یہ معاہدہ 5 سال کی مدت کیلئے ہے جس کی مجموعی مالیت 1.75 ملین آسٹریلوی ڈالر ہے۔

آئیکون واٹر لمیٹڈ پانی اور استعمال شدہ پانی  کی فراہمی کا ایک عوامی ادارہ ہے جس کی ملکیت آسٹریلوی دارالحکومت (اے سی ٹی) کے پاس ہے۔ یہ کمپنی آسٹریلوی دارالحکومت کے مکینوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور سیوریج کے نظام کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرتی ہے۔

آئیکون واٹر ایکٹیو اے جی ایل میں بھی 50 فیصد کی حصہ دار ہے جو آسٹریلوی دارالحکومت اور جنوب مشرقی نیو ساؤتھ ویلز میں بجلی اور گیس کی خدمات فراہم کرنے والا ایک کثیر المقاصد ادارہ ہے۔

دوسری جانب، آئٹانز ٹیکنالوجیز لمیٹڈ پاکستان میں 1990 میں بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی رجسٹرڈ ہوئی تھی۔ اس کمپنی کو پہلے ظہور کاٹن ملز لمیٹڈ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

مارچ 2025 میں لاہور ہائی کورٹ نے کمپنی اور آئٹانز ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ’ کے انضمام  کی منظوری دی جس کا اطلاق یکم اکتوبر 2023 سے ہوا۔

اس انضمام کے بعد، کمپنی کی بنیادی کاروباری سرگرمیوں میں سافٹ ویئر کی تیاری ، تنصیب اور نفاذ  کے ساتھ ساتھ آئی ٹی سے متعلق دیگر سامان اور خدمات کی فراہمی شامل ہوگئی ہے۔ مزید برآں کمپنی آئی ٹی کنسلٹنسی (مشاورتی) خدمات بھی فراہم کرتی ہے۔