Business Recorder - Pakistan

بھارت افغان سرزمین سے دہشت گردی کو ہوا دینے سے گریز کرے، پاکستان
پاکستان نے اتوار کو افغانستان میں اپنے انسداد دہشت گردی اقدامات پر بھارت کی تنقید کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے معنی، غیر ضروری اور منافقانہ قرار دیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے اقدامات دہشت گرد ٹھکانوں اور انکے  امدادی مراکز کو نشانہ بنانے کے لیے کیے گئے تھے اور یہ قانونی اور درست تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے بیانات نہ صرف بے معنی اور غیر ضروری ہیں بلکہ شرمناک حد تک منافقانہ ہیں۔

طاہر اندرابی نے الزام لگایا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین سے کام کرنے والے دہشت گرد گروہوں، بشمول فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندستان، کی حمایت اور سرپرستی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی اس ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ افغانستان میں اس کے دہشت گرد نیٹ ورک کے خاتمے پر وہ مایوس ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر بھی تنقید کی اور اسے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والا اور کشمیر پر غیر قانونی قبضے کا ذمہ دار قرار دیا۔ طاہر اندرابی نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے اور اپنے اندرونی اور علاقائی پالیسیوں کے ذریعے اقلیتوں کو دبانے، اسلاموفوبیا کو فروغ دینے اور پانی کے وسائل کو ہتھیار بنانے میں ملوث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نہ صرف افغانستان میں، بلکہ پورے خطے میں رکاوٹ کا کردار ادا کر رہا ہے۔ طاہر اندرابی نے کہا کہ بھارت ایسے بیانات دینے کے بجائے پاکستان میں دہشت گردی کو افغان سرزمین سے بھڑکانے سے گریز کرے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اپنے شہریوں کے تحفظ اور حق دفاع کے لیے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اقدامات جاری رکھے گا۔

پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں بھارت کی تنقید کو متوقع قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کا مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا اور افغان پالیسی کے ذریعے دہشت گردی کو فروغ دینا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2026