Business Recorder - News

ایلون مسک کا ٹیسلا کا میگا اے آئی چپ فیکٹری منصوبہ 7 روز میں شروع کرنے کا اعلان
ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی چپس بنانے کے لیے کمپنی کا ٹیرافیب منصوبہ سات دنوں میں شروع ہو جائے گا۔

ایلون مسک نے گزشتہ سال کہا تھا کہ ٹیسلا کو مصنوعی ذہانت کی چپس تیار کرنے کے لیے ممکنہ طور پر ایک دیو ہیکل چپ فیکٹری  تعمیر کرنی پڑے گی۔ ٹیسلا اپنی خود مختار ڈرائیونگ کے عزائم کو پورا کرنے کے لیے پانچویں نسل کی اے آئی چپ ڈیزائن کر رہی ہے اور مسک نے گزشتہ سال کمپنی کے سالانہ اجلاس میں اس کی مینوفیکچرنگ کے ممکنہ منصوبوں کا خاکہ پیش کیا تھا۔

اس وقت مسک نے کہا تھا کہ الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی یہ کمپنی انٹیل کے ساتھ مل کر کام کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہوسکتا ہے ہم انٹیل کے ساتھ کچھ کریں، ہم نے ابھی کسی معاہدے پر دستخط تو نہیں کیے لیکن انٹیل کے ساتھ بات چیت کرنا فائدہ مند ہو سکتا ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹر کی جانب سے منصوبے کی مزید تفصیلات کے لیے بھیجی گئی درخواست پر ٹیسلا نے فوری طور پر کوئی جواب نہیں دیا۔

ایلون مسک اس سے قبل اے آئی فائیو  چپ کا تذکرہ کر چکے ہیں اور انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا تھا کہ ٹیسلا تائیوان کی کمپنی ٹی ایس ایم سی اور جنوبی کوریا کی سام سنگ کے ساتھ بھی شراکت داری کر رہی ہے۔ یہ اے آئی چپس ٹیسلا کے خود مختار ڈرائیونگ سسٹمز بشمول فل سیلف ڈرائیونگ سافٹ ویئر کو طاقت فراہم کرتی ہیں۔

گزشتہ برس ٹیسلا کے سالانہ اجلاس میں مسک نے کہا تھا کہ اگر ہم اپنے سپلائرز سے چپ کی پیداوار کے بہترین منظر نامے کا اندازہ بھی لگائیں، تب بھی وہ کافی نہیں ہے۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ ہمیں ٹیسلا ٹیرافیب بنانا پڑے گا۔ یہ گیگا جیسا ہی ہے لیکن اس سے بہت بڑا ہے۔ ہم جتنی بڑی مقدار میں چپس چاہتے ہیں،وہاں تک پہنچنے کا مجھے اس کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نظر نہیں آتا۔ لہٰذا میرا خیال ہے کہ ہمیں ایک بہت بڑی چپ فیکٹری بنانی پڑے گی اور یہ کرنا ہی ہوگا۔