Business Recorder - Sports

متنازع رن آؤٹ کے بعد سلمان آغا کا ردعمل، آئی سی سی نے تنبیہ کردی
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعہ کو ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں متنازعہ رن آؤٹ پر پاکستانی بلے باز سلمان آغا کی سرزنش کی ہے۔

نان اسٹرائیکر اینڈ پر کریز سے تھوڑے فاصلے پر سلمان آغا جھک کر گیند اٹھانے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ اسے واپس بنگلہ دیش کے بولر کو دے سکیں، ان کے ساتھی محمد رضوان نے گیند کو ان کی جانب مارا تھا۔

تاہم، بنگلہ دیش کے کپتان مہدی حسن میراز نے سلمان آغا کے پیچھے سے گیند پکڑ کر اسٹمپ گرا دیے، جس پر اسپورٹس مین سپرٹ“ کے بارے میں بحث چھڑ گئی۔

اس طرح آئوٹ ہونے  پر مشتعل سلمان آغا نے اپنے دستانے اور ہیلمٹ زمین پر پھینک دیے، جس پر انہیں کرکٹ کے عالمی گورننگ باڈی سے ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

آئی سی سی نے اپنے بیان میں کہا کہ سلمان آغا نے بین الاقوامی میچ کے دوران آلات یا کپڑوں کے غلط استعمال سے متعلق کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔

مہدی حسن نے میچ کے بعد کہا کہ وہ توقع کر رہے تھے کہ سلمان آغا رن لینے کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ وکٹ سے دور تھے اور میں صرف گیند کی طرف دیکھ رہا تھا۔ اگر وہ رن کے لیے جاتے تو میں یہی سوچ رہا تھا۔

پاکستان نے یہ میچ 128 رنز سے جیت کر سیریز کو 1-1 سے برابر کر دیا، جبکہ سیریز کا فیصلہ کن میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔