Business Recorder - Editorials

فائیو جی کا آغاز، ترقی کے نئے مواقع
برسوں کی تاخیر کے بعد 10 مارچ کو ہونے والی 5G اسپیکٹرم کی طویل انتظار شدہ نیلامی، جس کے نتیجے میں 507 ملین امریکی ڈالر کے عوض 480 میگا ہرٹز اسپیکٹرم فروخت ہوا، پاکستان کے ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر کی توسیع کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ یہ پیشرفت ملک میں آئندہ نسل کی کنیکٹیویٹی اور جدید ٹیکنالوجیز کے آغاز کی راہ ہموار کرے گی۔

نیلامی کو قانونی اور ریگولیٹری رکاوٹوں کی وجہ سے بار بارمؤخرکیا جاتا رہا جب کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے ان ناموافق شرائط و ضوابط کا حوالہ بھی دیا تھا جو حکومت نے ماضی میں تجویز کیے تھے۔

حکام جون میں طے شدہ آخری نیلامی منعقد کرنے میں ناکام رہے تھے اور مزید تاخیر سنگین معاشی نتائج کا باعث بن سکتی تھی، خصوصاً اس لیے کہ پاکستان 1997 سے صرف 274 میگا ہرٹز اسپیکٹرم پر انحصار کررہا ہے جو خطے کے دیگر ممالک، جیسے بنگلہ دیش سے کہیں کم ہے، جہاں نسبتاً کم آبادی اور رقبے کے باوجود 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم دستیاب ہے۔ اسپیکٹرم کی اس کمی نے نیٹ ورک کی گنجائش اور ڈیجیٹل سروسز کے معیار اور رسائی کو محدود کر رکھا تھا۔

نیلامی کے دوران 3 بڑے بولی دہندگان زونگ ، جاز اور یوفون نے 2,600  میگا ہرٹز بینڈ کے لیے بھرپور مقابلہ کیا جو کہ فائیو جی سروسز کے لیے انتہائی اہم فریکوئنسی رینج ہے۔ اس کے ساتھ  انہوں نے دیگر بینڈز میں بھی اسپیکٹرم حاصل کیا۔ اگرچہ حاصل ہونے والی آمدنی پیش کردہ 597.2 میگا ہرٹز کے لیے متوقع 634.5 ملین ڈالر کے ہدف سے کم رہی، تاہم یہ فروخت ایک نمایاں پیشرفت ہے کیونکہ اب پاکستان کا کل دستیاب اسپیکٹرم بڑھ کر 754 میگا ہرٹز ہو گیا ہے۔ یہ اضافہ بڑے شہروں سے باہر کنیکٹیویٹی کو پھیلانے، نیٹ ورک کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور ڈیجیٹل جدت طرازی کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے ضروری بینڈوتھ فراہم کرے گا۔

نیلامی کی ایک اہم خاص بات 700 میگا ہرٹز بینڈ کا متعارف کرایا جانا تھا جسے دیہی اور کم سہولت یافتہ علاقوں میں طویل فاصلے تک کوریج فراہم کرنے کے لیے انتہائی اہم سمجھا جاتا ہے، اس پیش رفت سے دیہی پاکستان میں رابطے کے نظام میں نمایاں بہتری کی راہ ہموار ہوسکتی ہے جس کے ذریعے پسماندہ برادریوں تک تیز رفتار انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل خدمات کی رسائی ممکن ہوگی اور تعلیم، صحت اور معاشی سرگرمیوں کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

تاہم اس مثبت پیش رفت کے باوجود ایک قدرے مایوس کن پہلو یہ رہا کہ اس بینڈ میں صرف جاز نے 20 میگا ہرٹز اسپیکٹرم حاصل کیا، جبکہ دیگر آپریٹرز نے اس میں حصہ نہیں لیا۔ امید کی جارہی ہے کہ آئندہ اسپیکٹرم فروخت کے مراحل میں اس اہم بینڈ میں زیادہ آپریٹرز شرکت کریں گے۔

یہ سمجھنا ضروری ہے کہ اسپیکٹرم کی کامیاب نیلامی محض ایک طویل اور مشکل عمل کا پہلا قدم ہے۔

ملک بھر میں فائیو جی کے پھیلاؤ کے لیے انفرااسٹرکچر میں بھاری سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی جس میں بہترین صلاحیت کی حامل فائبر آپٹک کیبلز، اپ گریڈ شدہ ٹاورز اور نیٹ ورک گرڈز کی کثافت میں اضافہ شامل ہے اور یہ سب کچھ ٹیلی کام آپریٹرز کو بھاری ٹیکسوں اور ریگولیٹری بوجھ کے باوجود کرنا ہوگا۔ فائیو جی کو محض ایک محدود طبقے کے لیے پریمیم سروس بنانے کے بجائے ایک وسیع معاشی انجن میں بدلنے کا انحصار اس کی سستی فراہمی  پر بھی ہے۔ پاکستان اب بھی شہری اور دیہی آبادی اور جدید آلات تک رسائی رکھنے والے اور نہ رکھنے والے افراد کے درمیان ایک گہری ڈیجیٹل تقسیم سے نبرد آزما ہے۔

لہٰذا اس ضمن میں حکومت کا کردار انتہائی اہمیت اختیار کر جاتا ہے: 5G کو ایک ’تزویراتی انفرااسٹرکچر کے طور پر تسلیم کیا جانا چاہیے، بالکل ویسے ہی جیسے موٹر ویز، شاہراہوں اور بجلی کے گرڈز کو اہمیت دی جاتی ہے۔ اس کا مطلب ایک ایسا سازگار پالیسی ماحول بنانا ہوگا جو کلیدی انفرااسٹرکچر میں بھاری سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے، ریگولیٹری وضاحت کو یقینی بنائے اور ڈیجیٹل کنیکٹیوٹی کو وسیع تر معاشی منصوبہ بندی کا حصہ بنائے۔

ملک کے ڈیجیٹل ایجنڈے کو صنعتی پالیسی، تعلیم، اختراعی نظام اور سرکاری شعبے کی خدمات کی فراہمی کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے۔ اس کے ساتھ  وسیع تر اختراعی ماحولیاتی نظام ،  بشمول اسٹارٹ اپس، تحقیقی اداروں اور صنعتوں کو ایسے اوزار اور مراعات فراہم کرنی چاہئیں تاکہ وہ ایسی ٹیکنالوجیز تیار کرسکیں جو نیٹ ورک کی ان نئی صلاحیتوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

اصل امتحان نیلامی کے انعقاد میں نہیں، بلکہ اس کے بعد کے اقدامات میں پوشیدہ ہے۔ پاکستان اکثر تکنیکی تبدیلیوں کو اپنانے میں پیچھے رہا ہے اور اب اسے بدلنا ہوگا۔

فائیو جی کے پھیلاؤ کے لیے ایک مربوط پالیسی، انفرااسٹرکچر میں سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل رسائی کو بڑھانے کی کوششیں ناگزیر ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ حکام کو ڈیجیٹل منظرنامے کو شک کی نگاہ سے دیکھنا بند کرنا ہوگا، کیونکہ حال ہی میں کیے گئے کئی اقدامات جیسے کہ انٹرنیٹ فائر وال کی تنصیب، وی پی این تک رسائی کو محدود کرنے کی کوششیں، وغیرہ اختراع کو کچلنے اور ملک کے ڈیجیٹل مستقبل پر عوامی اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کا باعث بن سکتے ہیں۔ اگر بصیرت، شفافیت اور تزویراتی سرمایہ کاری کے ساتھ آگے بڑھا جائے تو پاکستان کا فائیو جی سفر پیداوری صلاحیت، برآمدات، تکنیکی ترقی اور وسیع البنیاد معاشی ترقی کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026