Business Recorder - World

عالمی مارکیٹ میں ایل این جی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ عارضی ہے، سی ای او وینچر گلوبل
وینچر گلوبل  کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مائیک سیبل نے ٹوکیو میں انڈو پیسیفک انرجی سیکیورٹی منسٹریل اینڈ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے بحران کی وجہ سے عالمی سطح پرایل این جی کی قیمتوں میں ہونے والا اتار چڑھاؤ انتہائی قلیل مدتی ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے توانائی کی ترسیل میں خلل پڑا ہے جس کے نتیجے میں قطر انرجی ایل این جی کی تنصیبات بند ہونے سے عالمی سطح پر ایل این جی  کی 20 فیصد سپلائی معطل ہو چکی ہے۔ قطری وزیرِ توانائی سعد الکعبی نے گزشتہ ہفتے بتایا تھا کہ ترسیل کے عمل کو معمول پر آنے میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔

مائیک سیبل نے کہا کہ مارکیٹوں میں اس وقت شدید اتار چڑھاؤ پایا جاتا ہے، تاہم ہمارا خیال ہے کہ یہ انتہائی قلیل مدتی ہے اور ہم مارکیٹ کی درمیانی اور طویل مدتی مضبوطی، مارکیٹ میں ایکویٹی اور سپلائی کی بحالی کے حوالے سے بے حد پُرامید ہیں۔ ہمیں توقع ہے کہ طویل مدت میں لیکوی فیکشن (گیس کو مائع بنانے) کی قیمتیں انتہائی مستحکم رہیں گی۔

شمال مشرقی ایشیا کے لیے اپریل کی ترسیل  کے لیے ایل این جی کی اوسط قیمت کا تخمینہ 19.50 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ لگایا گیا ہے جو گزشتہ ہفتے کی 22.50 ڈالر کی قیمت کے مقابلے میں کم ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کی قیمت جنوری 2023 کے وسط کے بعد سے اب تک کی بلند ترین سطح تھی۔

صنعتی ذرائع کے مطابق مئی کی ترسیل  کے لیے ایل این جی کی قیمت کا تخمینہ 18.90 ڈالر فی ملین برٹش تھرمل یونٹ  لگایا گیا ہے۔

امریکہ میں ایل این جی تیار کرنے والے دوسرے بڑے برآمد کنندہ وینچر گلوبل نے جمعہ کو اعلان کیا  کہ وہ لوزیانا میں اپنے ’CP2 ایل این جی‘ منصوبے کے دوسرے مرحلے پر کام شروع کر رہے ہیں۔

کمپنی کے سی ای او مائیک سیبل نے کہا کہ ہم پہلے مرحلے کی 14 ملین ٹن پیداوار میں مزید 10 ملین ٹن ایل این جی کا اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ہمیں توقع ہے کہ پہلے اور دوسرے مرحلے سے اگلے سال تک ابتدائی توانائی کی پیداوار شروع ہو جائے گی جس کے ایندھن کی عالمی منڈی کی قیمتوں پر بہت جلد نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔