Business Recorder - Business & Finance

نورا ای وی کی پاکستانی مارکیٹ میں انٹری، ابتدائی قیمت 18.9 لاکھ روپے مقرر
پاکستان کی الیکٹرک وہیکل (ای وی) مارکیٹ میں ایک نئے پلیئرکا اضافہ ہوا ہے کیونکہ نورا ای وی  کو باقاعدہ طور پر مقامی مارکیٹ میں 18.89 لاکھ (1.889 ملین) روپے کی ابتدائی قیمت کے ساتھ لانچ کردیا گیا ہے۔

نورا ای وی  کی ویب سائٹ پر دستیاب تفصیلات کے مطابق یہ گاڑی 3 مختلف ورژنز میں متعارف کرائی گئی جن کا مقصد ان خریداروں کو راغب کرنا ہے جو نسبتاً کم قیمت والی الیکٹرک گاڑیاں تلاش کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں ایکو ماڈل کی قیمت 1,889,000 روپے رکھی گئی ہے جبکہ ایکو پلس کی قیمت 2,099,000 روپے ہے۔ اسی طرح اس سیریز کا سب سے اعلیٰ ماڈل ایکو ایکس 2,299,000 روپے میں دستیاب ہوگا۔

کمپنی کے مطابق یہ پاکستان کی پہلی ایسی الیکٹرک وہیکل  ہے جو آپ کو بیٹریاں تبدیل کرنے اور سیکنڈوں میں دوبارہ پاور حاصل کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔

نورا ای وی  ایک کمپیکٹ فور سیٹر (چار نشستوں والی) الیکٹرک گاڑی ہے جسے خاص طور پر  شہر میں استعمال کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے، اس گاڑی کی لمبائی 2900 ملی میٹر، چوڑائی 1450 ملی میٹر اور اونچائی 1600 ملی میٹر ہے جبکہ اس کا وہیل بیس 1900 ملی میٹر اور گراؤنڈ کلیئرنس 160 ملی میٹر ہے۔

یہ الیکٹرک گاڑی 3000 ڈبلیو الیکٹرک موٹر اور 72 وی 120 اے ایچ کے بیٹری پیک سے لیس ہے جسے بیرونی چارجر  کے ذریعے مکمل چارج ہونے میں 6 سے 8 گھنٹے کا وقت لگتا ہے۔ یہ گاڑی تقریباً 65 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ رفتار فراہم کرتی ہے۔

یہ الیکٹرک گاڑی 12 انچ کے ایلومینیم الائے وہیلز اور 145-70-12 سائز کے ٹائروں پر چلتی ہے۔ اس کا سسپنشن سسٹم فرنٹ اور ریئر برج بریکٹ سسپنشن پر مشتمل ہے جس میں ٹیسکوپک ڈیمپنگ شاک آبزرپشن دی گئی جبکہ بریکنگ کے لیے چاروں پہیوں میں ڈسک بریک فراہم کیے گئے ہیں۔

مختلف ورژنز کے لحاظ سے نورا ای وی 120 کلومیٹر تک کی ڈرائیونگ رینج فراہم کرتی ہے جبکہ اس کا ایکو ایکس ماڈل 160 کلومیٹر تک کی رینج پیش کرتا ہے۔ اس میں ایک رینج ایکسٹینڈر  بھی شامل ہے جو اس مسافت کو تقریباً 300 کلومیٹر تک بڑھا سکتا ہے۔

اس گاڑی میں 7 انچ کا ہائی ڈیفینیشن ریورسنگ کیمرہ شامل ہے جو بلوٹوتھ ملٹی میڈیا، ٹچ الارم، ڈبل ڈور سینٹرل کنٹرول اور چوری سے بچاؤ کے لیے الیکٹرانک لاک جیسی خصوصیات سے لیس ہے۔ اس کے علاوہ اس میں فرنٹ پاور ونڈوز، ایئر کنڈیشننگ اور ہیٹر کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

نورا ای وی  چار مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش رکھتی ہے۔ اسے ون پیس اسٹیمپڈ باڈی کے ساتھ تیار کیا گیا جو زنگ سے بچاؤ  کی خصوصیت رکھنے والے مکمل ویلڈڈ اسکوائر ٹیوب چیسس پر نصب ہے۔

ایکو اور ایکو پلس تین رنگوں میں دستیاب ہیں جبکہ ہائی اینڈ ایکو ایکس 15 مختلف رنگوں اور ایک خصوصی رنگ میں دستیاب ہے۔

یہ لانچ ایک ایسے وقت میں سامنے آئی جب پاکستان میں پٹرول کی مسلسل بلند قیمتوں اور ماحول دوست آمد و رفت سے متعلق بڑھتی ہوئی آگاہی کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیوں میں دلچسپی بتدریج بڑھ رہی ہے۔

نورا ای وی کا تعارف ملک میں الیکٹرک سواریوں کے پھیلتے ہوئے اختیارات میں ایک نیا اضافہ ہے جہاں روایتی طور پر پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کا غلبہ رہا ہے۔