Business Recorder - Pakistan

امریکی سفارت خانے کا 20 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان
امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی معمول اور ہنگامی خدمات جاری رکھے گا تاہم 20 مارچ تک تمام امیگرینٹ اور نان امیگرینٹ  ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کردی گئی ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک بیان میں سفارت خانے نے کہا کہ متاثرہ ویزا درخواست گزاروں کو ای میل کے ذریعے ہدایات بھیجی جائیں گی کہ وہ اپنی اپائنٹمنٹس دوبارہ کیسے شیڈول کرسکتے ہیں۔

سفارت خانے کے مطابق درخواست گزار یو ایس ویزا سروسز کی ویب سائٹ کے ذریعے بھی اپنی ویزا اپائنٹمنٹس کی صورتحال چیک کرسکتے ہیں۔

سفارت خانے نے مزید کہا کہ ویزا منسوخی کے باوجود وہ ان امریکی شہریوں کے لیے آپریشنل رہے گا جنہیں معمول کی یا ہنگامی قونصلر امداد کی ضرورت ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس دوران کراچی اور لاہور میں واقع امریکی قونصل خانوں میں تمام قونصلر خدمات بدستور معطل رہیں گی۔

سفارت خانے نے ویزا منسوخی کی وجوہات یا دونوں قونصل خانوں میں خدمات کی ممکنہ بحالی کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

امریکہ پاکستان بھر میں اپنے سفارتی مشن برقرار رکھتا ہے تاکہ ویزا پروسیسنگ اور امریکی شہریوں کی امداد سمیت دیگر قونصلر خدمات فراہم کی جاسکیں۔

ویزا اپائنٹمنٹس اور قونصلر آپریشنز کی اس عارضی معطلی سے آنے والے ہفتوں میں امریکہ کے سفر کی منصوبہ بندی کرنے والے درخواست گزار متاثر ہوسکتے ہیں۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر 2026